Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ⁦۳۷:۸۸⁩

آیات

  1. فَنَظَرَ نَظۡرَةٗ فِي ٱلنُّجُومِ

    آیت ⁦۳۷:۸۸⁩ کھولیں

    اب ابراہیم (علیہ السلام) نے ایک نگاه ستاروں کی طرف اٹھائی.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

پھر [47] اس نے تاروں پر ایک نگاہ ڈالی [48]

سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :47

اب ایک خاص واقعہ کا ذکر کیا جا رہا ہے جس کی تفصیلات سورة (آیات 51 تا 73) اور سورة عنکبوت (آیات 16 تا 27) میں گزر چکی ہیں۔

سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :48

ابن ابی حاتم نے مشہور تابعی مفسر قتادہ کا یہ قول نقل کیا ہے کہ اہل عرب نَظَرَ فِی النُّجُوْمِ (اس نے تاروں پر نگاہ ڈالی) کے الفاظ محاصرے کے طور پر اس معنی میں بولا کرتے ہیں کہ اس شخص نے غور کیا، یا وہ شخص سوچنے لگا۔ علامہ ابن کثیر نے اسی قول کو ترجیح دی ہے اور ویسے بھی یہ بات اکثر مشاہدے میں آتی ہے کہ جب کسی شخص کے سامنے کوئی غور طلب معاملہ آتا ہے تو وہ آسمان کی طرف، یا اوپر کی جانب کچھ دیر دیکھتا رہتا ہے، پھر سوچ کر جواب دیتا ہے۔