Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ⁦۳۷:۸۴⁩

آیات

  1. إِذۡ جَآءَ رَبَّهُۥ بِقَلۡبٖ سَلِيمٍ

    آیت ⁦۳۷:۸۴⁩ کھولیں

    جبکہ اپنے رب کے پاس بے عیب دل ﻻئے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

جب وہ اپنے رب کے حضور قلب سلیم لے کر آیا [44]

سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :44

رب کے حضور آنے سے مراد اس کی طرف رجوع کرنا اور سب سے منہ موڑ کر اسی کا رخ کرنا ہے۔ اور |" قلب سلیم |" کے معنی |" صحیح سلامت دل |" کے ہیں۔ یعنی ایسا دل جو تمام اعتقادی اور اخلاقی خرابیوں سے پاک ہو، جس میں کفر و شرک اور شکوک و شبہات کا شائبہ تک نہ ہو، جس میں نافرمانی اور سرکشی کا کوئی جذبہ نہ پایا جاتا ہو، جس میں کوئی ایچ پیچ اور الجھاؤ نہ ہو، جو ہر قسم کے برے میلانات اور ناپاک خواہشات سے بالکل صاف ہو، جس کے اندر کسی کے لیے بغض و حسد یا بد خواہی نہ پائی جاتی ہو، جس کی نیت میں کوئی کھوٹ نہ ہو۔

سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :45

حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے اس قصے کی مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد اول، ص 552 تا 560 ۔ جلد سوم ص 69 ۔ 70 ۔ 163 تا 170 ۔ 499 تا 506 ۔ 686 تا 694 ۔