Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ۳۷:۴۹
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
كَأَنَّهُنَّ بَيۡضٞ مَّكۡنُونٞ
آیت ۳۷:۴۹ کھولیںایسی جیسے چھپائے ہوئے انڈے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
ایسی نازک جیسے انڈے کے چھلکے کے نیچے چھُپی ہوئی جھِلی۔ [30]
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :30
اصل الفاظ ہیں کَاَنَّھُنَّ بَیْضٌ مَّکْنُوْنٌ۔ |" گویا وہ چھپے ہوئے یا محفوظ رکھے ہوئے انڈے ہیں |" ان الفاظ کی مختلف تعبیرات اہل تفسیر نے بیان کی ہیں۔ مگر صحیح تفسیر وہی ہے جو حضرت ام سلمہ (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کی ہے۔ وہ فرماتی ہیں کہ میں نے اس آیت کا مطلب حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ان کی نرمی و نزاکت اس جھلی جیسی ہوگی جو انڈے کے چھلکے اور اس کے گودے کے درمیان ہوتی ہے (ابن جریر) ۔