Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ⁦۳۷:۴۸⁩

آیات

  1. وَعِندَهُمۡ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرۡفِ عِينٞ

    آیت ⁦۳۷:۴۸⁩ کھولیں

    اور ان کے پاس نیچی نظروں، بڑی بڑی آنکھوں والی (حوریں) ہوں گی.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور ان کے پاس نگاہیں بچانے والی، [28] خوبصورت آنکھوں والی عورتیں ہوں گی، [29]

سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :28

یعنی اپنے شوہر کے سوا کسی اور کی طرف نگاہ نہ کرنے والی۔

سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :29

بعید نہیں ہے کہ یہ وہ لڑکیاں ہوں جو دنیا میں سن رشد کو پہنچنے سے پہلے مر گئی ہوں اور جن کے والدین جنت میں جانے کے مستحق نہ ہوئے ہوں۔ یہ بات اس قیاس کی بنا پر کہی جاسکتی ہے کہ جس طرح ایسے لڑکے اہل جنت کی خدمت کے لیے مقرر کردیے جائیں گے اور وہ ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے، اسی طرح ایسی لڑکیاں بھی اہل جنت کے لیے حوریں بنادی جائیں گی اور وہ ہمیشہ نو خیز لڑکیاں ہی رہیں گی۔ واللہ اعلم با لصواب۔