Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ⁦۳۷:۴۲⁩

آیات

  1. فَوَٰكِهُ وَهُم مُّكۡرَمُونَ

    آیت ⁦۳۷:۴۲⁩ کھولیں

    (ہر طرح کے) میوے، اور وه باعزت واکرام ہوں گے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

ہر طرح  کی لذیذ چیزیں۔ [23]

سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :23

اس میں ایک لطیف اشارہ اس طرف بھی ہے کہ جنت میں کھانا غذا کے طور پر نہیں بلکہ لذت کے لیے ہوگا۔ یعنی وہاں کھانا اس غرض کے لیے نہ ہوگا کہ جسم کے تحلیل شدہ اجزاء کی جگہ دوسرے اجزاء غذا کے ذریعہ فراہم کیے جائیں، کیونکہ اس ابدی زندگی میں سرے سے اجزائے جسم تحلیل ہی نہ ہوں گے، نہ آدمی کو بھوک لگے گی جو اس دنیا میں تحلیل کے عمل کی وجہ سے لگتی ہے، اور نہ جسم اپنے آپ کو زندہ رکھنے کے لیے غذا مانگے گا۔ اسی بنا پر جنت کے ان کھانوں کے لیے |" فواکہ |" کا لفظ استعمال کیا گیا ہے جس کے مفہوم میں تغذیہ کے بجائے تلذُّذ کا پہلو نمایاں ہے۔