Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ⁦۳۷:۳۳⁩

آیات

  1. فَإِنَّهُمۡ يَوۡمَئِذٖ فِي ٱلۡعَذَابِ مُشۡتَرِكُونَ

    آیت ⁦۳۷:۳۳⁩ کھولیں

    سو اب آج کے دن تو (سب کے سب) عذاب میں شریک ہیں.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اِس طرح وہ سب اُس روز عذاب میں مشترک ہوں گے۔ [20]

سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :20

یعنی پیرو بھی اور پیشوا بھی، گمراہ کرنے والے بھی اور گمراہ ہونے والے بھی، ایک ہی عذاب میں شریک ہوں گے۔ نہ پیروؤں کا یہ عذر مسموع ہوگا کہ وہ خود گمراہ نہیں ہوئے تھے بلکہ کیا گیا تھا۔ اور نہ پیشواؤں کی اس معذرت کو قبول کیا جائے گا کہ گمراہ ہونے والے خود ہی راہ راست کے طالب نہ تھے۔