Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ⁦۳۷:۱۸⁩

آیات

  1. قُلۡ نَعَمۡ وَأَنتُمۡ دَٰخِرُونَ

    آیت ⁦۳۷:۱۸⁩ کھولیں

    آپ جواب دیجئے! کہ ہاں ہاں اور تم ذلیل (بھی) ہوں گے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اِن سے کہوہاں، اور تم (خدا کے مقابلے میں)بے بس ہو۔ [11]

سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :11

یعنی اللہ جو کچھ بھی تمہیں بنانا چاہے بنا سکتا ہے۔ جب اس نے چاہا اس کے ایک اشارے پر تم وجود میں آگئے۔ جب وہ چاہے گا اس کے ایک اشارے پر تم مر جاؤ گے۔ اور پھر جس وقت بھی وہ چاہے گا اس کا ایک اشارہ تمہیں اٹھا کھڑا کرے گا۔