Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ۳۷:۱۹
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَإِنَّمَا هِيَ زَجۡرَةٞ وَٰحِدَةٞ فَإِذَا هُمۡ يَنظُرُونَ
آیت ۳۷:۱۹ کھولیںوه تو صرف ایک زور کی جھڑکی ہے[1] کہ یکایک یہ دیکھنے لگیں گے.[2]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
بس ایک ہی جھِڑکی ہوگی اور یکایک یہ اپنی آنکھوں سے ( وہ سب کچھ جس کی خبر دی جارہی ہے)دیکھ رہے ہوں گے۔ [12]
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :12
یعنی جب یہ بات ہونے کا وقت آئے گا تو دنیا کو دوبارہ برپا کردینا کوئی بڑا لمبا چوڑا کام نہ ہوگا۔ بس ایک ہی جھڑکی سوتوں کو جگا اٹھانے کے لیے کافی ہوگی۔ |" جھڑکی |" کا لفظ یہاں بہت معنیٰ خیز ہے، اس سے بعث بعد الموت کا کچھ ایسا نقشہ نگاہوں کے سامنے آتا ہے کہ ابتدائے آفرینش سے قیامت تک جو انسان مرے تھے وہ گویا سوتے پڑے ہیں، یکایک کوئی ڈانٹ کر کہتا ہے |" اٹھ جاؤ |" اور بس آن کی آن میں وہ سب اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔