Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ۳۷:۱۶۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَمَا مِنَّآ إِلَّا لَهُۥ مَقَامٞ مَّعۡلُومٞ
آیت ۳۷:۱۶۴ کھولیں(فرشتوں کا قول ہے کہ) ہم میں سے تو ہر ایک کی جگہ مقرر ہے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور ہمارا حال تو یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کا ایک مقام مقرر ہے، [91]
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :91
یعنی اللہ کی اولاد ہونا تو درکنار، ہمارا حال تو یہ ہے کہ ہم میں سے جس کا جو درجہ اور مرتبہ مقرر ہے اس سے ذرہ برابر تجاوز تک کرنے کی مجال ہم نہیں رکھتے۔