Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ⁦۳۷:۱۶۳⁩

آیات

  1. إِلَّا مَنۡ هُوَ صَالِ ٱلۡجَحِيمِ

    آیت ⁦۳۷:۱۶۳⁩ کھولیں

    بجز اس کے جو جہنمی ہی ہے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

مگر صرف اُس کو جو دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھُلسنے والا ہو۔ [90]

سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :90

اس آیت کا دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے : |" پس تم اور تمہاری یہ عبادت، اس پر تم کسی کو فتنے میں نہیں ڈال سکتے صرف اس کو جو ـــــــــــ |" اس دوسرے ترجمے کے لحاظ سے مطلب یہ ہوگا کہ اے گمراہو، یہ جو تم ہماری پرستش کر رہے ہو اور ہمیں اللہ رب العالمین کی اولاد قرار دے رہے ہو، اس سے تم ہم کو فتنے میں نہیں ڈال سکتے۔ اس سے تو کوئی ایسا احمق ہی فتنے میں پڑ سکتا ہے جس کی شامت سر پر سوار ہو۔ دوسرے الفاظ میں گویا فرشتے اپنے ان پرستاروں سے کہہ رہے ہیں کہ |" برد ایں دام بر مرغ وگرنہ |"۔