Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ۳۷:۱۴۷
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَأَرۡسَلۡنَٰهُ إِلَىٰ مِاْئَةِ أَلۡفٍ أَوۡ يَزِيدُونَ
آیت ۳۷:۱۴۷ کھولیںاور ہم نے انہیں ایک لاکھ بلکہ اور زیاده آدمیوں کی طرف بھیجا.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اس کے بعد ہم نے اُسے ایک لاکھ، یا اس سے زائد لوگوں کی طرف بھیجا، [84]
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :84
|" ایک لاکھ یا اس سے زائد |" کہنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ کو ان کی تعداد میں شک تھا، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی ان کی بستی کو دیکھتا تو یہی اندازہ کرتا کہ اس شہر کی آبادی ایک لاکھ سے زائد ہی ہوگی، کم نہ ہوگی۔ اغلب یہ ہے کہ یہ وہی بستی تھی جس کو چھوڑ کر حضرت یونس بھاگے تھے۔ ان کے جانے کے بعد عذاب آتا دیکھ کر جو ایمان اس بستی کے لوگ لے آئے تھے اس کی حیثیت صرف توبہ کی تھی جسے قبول کر کے عذاب ان پر سے ٹال دیا گیا تھا۔ اب حضرت یونس (علیہ السلام) دوبارہ ان کی طرف بھیجے گئے تاکہ وہ نبی پر ایمان لا کر باقاعدہ مسلمان ہوجائیں۔ اس مضمون کو سمجھنے کے لیے سورة یونس، آیت 98 نگاہ میں رہنی چاہیے۔