Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ۳۷:۱۴۶
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَأَنۢبَتۡنَا عَلَيۡهِ شَجَرَةٗ مِّن يَقۡطِينٖ
آیت ۳۷:۱۴۶ کھولیںاور ان پر سایہ کرنے واﻻ ایک بیل دار درخت[1] ہم نے اگا دیا.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور اُس پر ایک بیلدار درخت [83] اُگا دیا
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :83
اصل الفاظ ہیں شَجَرَۃً مِّنْ یَّقْطِیْن۔ یقطین عربی زبان میں ایسے درخت کو کہتے ہیں جو کسی تنے پر کھڑا نہیں ہوتا بلکہ بیل کی شکل میں پھیلتا ہے، جیسے، کدو، تربوز، ککڑی وغیرہ بہرحال وہاں کوئی ایسی بیل معجزانہ طریقہ پر پیدا کردی گئی تھی جس کے پتے حضرت یونس پر سایہ بھی کریں اور جس کے پھل ان کے لیے بیک وقت غذا کا کام بھی دیں اور پانی کا کام بھی۔