Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ⁦۳۷:۱۴۴⁩

آیات

  1. لَلَبِثَ فِي بَطۡنِهِۦٓ إِلَىٰ يَوۡمِ يُبۡعَثُونَ

    آیت ⁦۳۷:۱۴۴⁩ کھولیں

    تو لوگوں کے اٹھائے جانے کے دن تک اس کے پیٹ میں ہی رہتے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

تو روزِ قیامت تک اسی مچھلی کے پیٹ میں رہتا۔ [81]

سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :81

اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ مچھلی قیامت تک زندہ رہتی اور حضرت یونس (علیہ السلام) قیامت تک اس کے پیٹ میں زندہ رہتے، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ قیامت تک اس مچھلی کا پیٹ ہی حضرت یونس (علیہ السلام) کی قبر بنا رہتا۔ مشہور مفسر قتادہ نے اس آیت کا یہی مطلب بیان کیا ہے (ابن جریر) ۔