Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ۳۷:۱۴۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَلَوۡلَآ أَنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلۡمُسَبِّحِينَ
آیت ۳۷:۱۴۳ کھولیںپس اگر یہ پاکی بیان کرنے والوں میں سے نہ ہوتے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اب اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا [80]
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :80
اس کے دو مطلب ہیں اور دونوں ہی مراد ہیں۔ ایک مطلب یہ ہے کہ حضرت یونس (علیہ السلام) پہلے ہی خدا سے غافل لوگوں میں سے نہ تھے، بلکہ ان لوگوں میں سے تھے جو دائماً اللہ کی تسبیح کرنے والے ہیں۔ دوسرے یہ کہ جب وہ مچھلی کے پیٹ میں پہنچے تو انہوں نے اللہ ہی کی طرف رجوع کیا اور اس کی تسبیح کی۔ سورة انبیا میں ارشاد ہوا ہے فَنَادٰی فِی الظُّلُمٰتِ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ ۔ پس ان تاریکیوں میں اس نے پکارا |" نہیں ہے کوئی خدا مگر تو، پاک ہے تیری ذات، بیشک میں قصور وار ہوں۔ |"