Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ⁦۳۷:۱۰۷⁩

آیات

  1. وَفَدَيۡنَٰهُ بِذِبۡحٍ عَظِيمٖ 

    آیت ⁦۳۷:۱۰۷⁩ کھولیں

    اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے دیا.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور ہم نے ایک بڑی قربانی فدیے میں دے کر اس بچے کو چھڑا لیا [66]

سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :66

|" بڑی قربانی |" سے مراد، جیسا کہ بائیبل اور اسلامی روایات میں بیان ہوا ہے، ایک مینڈھا ہے جو اس وقت اللہ تعالیٰ کے فرشتے نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے سامنے پیش کیا، تاکہ بیٹے کے بدلے اس کو ذبح کردیں۔ اسے بڑی قربانی کے لفظ سے اس لیے تعبیر کیا گیا کہ وہ ابراہیم (علیہ السلام) جیسے وفادار بندے کے لیے فرزند ابراہیم (علیہ السلام) جیسے صابر و جاں نثار لڑکے کا فدیہ تھا، اور اسے اللہ تعالیٰ نے ایک بےنظیر قربانی کی نیت پوری کرنے کا وسیلہ بنایا تھا۔ اس کے علاوہ اسے |" بڑی قربانی |" قرار دینے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ قیامت تک کے لیے اللہ تعالیٰ نے یہ سنت جاری کردی کہ اسی تاریخ کو تمام اہل ایمان دنیا بھر میں جانور قربان کریں اور وفاداری و جاں نثاری کے اس عظیم الشان واقعہ کی یاد تازہ کرتے رہیں۔