Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ⁦۳۷:۱۰۴⁩

آیات

  1. وَنَٰدَيۡنَٰهُ أَن يَٰٓإِبۡرَٰهِيمُ 

    آیت ⁦۳۷:۱۰۴⁩ کھولیں

    تو ہم نے آواز دی کہ اے ابراہیم!

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور ہم نے ندا دی [62] کہ ’’ اے ابراہیمؑ

سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :62

نحویوں کا ایک گروہ کہتا ہے کہ یہاں |" اور |" بمعنی |" تو |" ہے یعنی فقرہ یوں ہے کہ |" جب ان دونوں نے سر تسلیم خم کردیا اور ابراہیم (علیہ السلام) نے بیٹے کو ماتھے کے بل گرا دیا تو ہم نے ندا دی |"۔ لیکن ایک دوسرا گروہ کہتا ہے کہ یہاں لفظ |" جب |" کا جواب محذوف ہے اور اس کو ذہن سامع پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ کیونکہ بات اتنی بڑی تھی کہ اسے الفاظ میں بیان کرنے کے بجائے تصور ہی کے لیے چھوڑ دینا زیادہ مناسب تھا۔ جب اللہ تعالیٰ نے دیکھا ہوگا کہ بوڑھا باپ اپنے ارمانوں سے مانگے ہوئے بیٹے کو محض ہماری خوشنودی پر قربان کردینے کے لیے تیار ہوگیا ہے اور بیٹا بھی گلے پر چھری چلوانے کے لیے راضی ہے، تو یہ منظر دیکھ کر کیسا کچھ دریائے رحمت نے جوش مارا ہوگا، اور مالک کو ان باپ بیٹوں پر کیسا کچھ پیار آیا ہوگا، اس کا بس تصور ہی کیا جاسکتا ہے۔ الفاظ میں اس کی کیفیت جتنی کچھ بھی بیان کی جائے گی وہ اس کو ادا نہیں کرے گی بلکہ اس کی اصلی شان سے کچھ گھٹ کر ہی ہوگی۔