يس ۳۶:۵
تَنزِيلَ ٱلۡعَزِيزِ ٱلرَّحِيمِ
Tanzeela alAAazeezi arraheem
تراجم
یہ قرآن اللہ زبردست مہربان کی طرف سے نازل کیا گیا ہے.[1]
- یعنی اس اللہ کی طرف سے نازل کردہ ہے جو عزیز ہے یعنی اس کا انکار اور اس کے رسول کی تکذیب کرنے والے سے انتقام لینے پر قادر ہے رحیم ہے یعنی جو اس پر ایمان لائے گا اور اس کا بندہ بن کر رہے گا، اس کے لئے نہایت مہربان ہے۔
یہ قرآن اس ذات کی طرف سے اتارا جارہا ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے، جس کی رحمت بھی کامل۔
لفظ بہ لفظ
تفسیر
یہ قرآن اللہ زبردست مہربان کی طرف سے نازل کیا گیا ہے (١) ٥۔١ یعنی اس اللہ کی طرف سے نازل کردہ ہے جو عزیز ہے یعنی اس کا انکار اور اس کے رسول کو جھوٹا کرنے والے سے انتقام لینے پر قادر ہے رحیم ہے۔ یعنی جو اس پر ایمان لائے گا اور اس کا بندہ بن کر رہے گا اس کے لئے نہایت مہربان۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan