فاطر ۳۵:۱۶
إِن يَشَأۡ يُذۡهِبۡكُمۡ وَيَأۡتِ بِخَلۡقٖ جَدِيدٖ
In yasha/ yuthhibkum waya/tibikhalqin jadeed
تراجم
اگر وه چاہے تو تم کو فنا کردے اور ایک نئی مخلوق پیدا کردے.[1]
- یہ بھی اس کی شان بےنیازی ہی کی ایک مثال ہے کہ اگر وہ چاہے تو تمہیں فنا کے گھاٹ اتار کے تمہاری جگہ ایک نئی مخلوق پیدا کردے، جو اس کی اطاعت گزار ہو، اس کی نافرمان نہیں یا یہ مطلب ہے کہ ایک نئی مخلوق اور نیا عالم پیدا کردے جس سے تم ناآشنا ہو۔
اگر وہ چاہے تو تم سب کو فنا کردے، اور ایک نئی مخلوق وجود میں لے آئے۔
لفظ بہ لفظ
- إِنinاگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ شرط
- يَشَأْyashaوہ چاہے
- مادہ
- شيا
- اصل لفظ
- شاءَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- يُذْهِبْكُمْyudh'hib'kumلے جائے تم کو
- مادہ
- ذهب
- اصل لفظ
- أَذْهَبَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- وَيَأْتِwayatiاور لے آئے
- مادہ
- اتي
- اصل لفظ
- أَتَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- بِخَلْقٍbikhalqinایک مخلوق
- مادہ
- خلق
- اصل لفظ
- خَلْق
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- جَدِيدٍjadīdinنئی
- مادہ
- جدد
- اصل لفظ
- جَدِيد
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
اگر وہ چاہے تو تم کو فنا کر دے اور ایک نئی مخلوق پیدا کر دے (١) ١٦۔١ یہ بھی اس کی شان بےنیازی ہی کی ایک مثال ہے کہ اگر وہ چاہے تو تمہیں فنا کے گھاٹ اتار کے تمہاری جگہ ایک نئی مخلوق پیدا کر دے، جو اس کی اطاعت گزار ہو، اس کی نافرمان نہیں یا یہ مطلب ہے کہ ایک نئی مخلوق اور نیا عالم پیدا کر دے جس سے تم ناآشنا ہو۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan