فاطر ۳۵:۱۰
مَن كَانَ يُرِيدُ ٱلۡعِزَّةَ فَلِلَّهِ ٱلۡعِزَّةُ جَمِيعًاۚ إِلَيۡهِ يَصۡعَدُ ٱلۡكَلِمُ ٱلطَّيِّبُ وَٱلۡعَمَلُ ٱلصَّٰلِحُ يَرۡفَعُهُۥۚ وَٱلَّذِينَ يَمۡكُرُونَ ٱلسَّيِّـَٔاتِ لَهُمۡ عَذَابٞ شَدِيدٞۖ وَمَكۡرُ أُوْلَٰٓئِكَ هُوَ يَبُورُ
Man kana yureedu alAAizzata falillahialAAizzatu jameeAAan ilayhi yasAAadu alkalimu attayyibuwalAAamalu assalihu yarfaAAuhu wallatheenayamkuroona assayyi-ati lahum AAathabunshadeedun wamakru ola-ika huwa yaboor
تراجم
جو شخص عزت حاصل کرنا چاہتا ہو تو اللہ تعالیٰ ہی کی ساری عزت ہے[1] ، تمام تر ستھرے کلمات اسی کی طرف چڑھتے ہیں[2] اور نیک عمل ان کو بلند کرتا ہے[3]، جو لوگ برائیوں کے داؤں گھات میں لگے رہتے ہیں[4] ان کے لئے سخت تر عذاب ہے، اور ان کا یہ مکر برباد ہوجائے گا.[5]
- یعنی جو چاہتا ہے کہ اسے دنیا اور آخرت میں عزت ملے، تو وہ اللہ کی اطاعت کرے، اس سے اسے یہ مقصود حاصل ہوجائے گا۔ اس لئے کہ دنیا وآخرت کا مالک اللہ ہی ہے، ساری عزتیں اسی کے پاس ہیں وہ جس کو عزت دے، وہی عزیز ہوگا، جس کو وہ ذلیل کردے، اسے دنیا کی کوئی طاقت عزت نہیں دے سکتی۔ دوسرے مقام پر فرمایا۔ «الَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ أَيَبْتَغُونَ عِنْدَهُمُ الْعِزَّةَ فَإِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا» (النساء: 139)۔
- الْكَلِمُ، كَلِمَةٌ کی جمع ہے، ستھرے کلمات سے مراد اللہ کی تسبیح وتحمید، تلاوت، امر بالمعروف ونہی عن المنکر ہے۔ چڑھتے ہیں کا مطلب، قبول کرنا ہے۔ یا فرشتوں کا انہیں لے کر آسمانوں پر چڑھنا ہے تاکہ اللہ ان کی جزا دے۔
- يَرْفَعُهُ، میں ضمیر کا مرجع کون ہے؟ بعض کہتے ہیں الْكَلِمُ الطَّيِّبُ ہے، یعنی عمل صالح کلمات طیبات کو اللہ کی طرف سے بلند کرتا ہے۔ یعنی محض زبان سے اللہ کا ذکر (تسبیح وتحمید) کچھ نہیں، جب تک اس کے ساتھ عمل صالح یعنی احکام وفرائض کی ادائیگی بھی نہ ہو۔ بعض کہتے ہیں يَرْفَعُه ُ میں فاعل کی ضمیر اللہ کی طرف راجع ہے۔ مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ عمل صالح کو کلمات طیبات پر بلند فرماتا ہے اس لئے کہ عمل صالح سے ہی اس بات کا تحقق ہوتا ہے کہ اس کا مرتکب فی الواقع اللہ کی تسبیح وتحمید میں مخلص ہے (فتح القدیر) گویا قول، عمل کے بغیر، اللہ کے ہاں بےحیثیت ہے۔
- خفیہ طریقے سے کسی کو نقصان پہنچانے کی تدبیر کو مکر کہتے ہیں کفروشرک کا ارتکاب بھی مکر ہے کہ اس طرح اللہ کے راستہ کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کے خلاف قتل وغیرہ کی جو سازشیں کفار مکہ کرتے رہے، وہ بھی مکر ہے، ریاکاری بھی مکر ہے۔ یہاں یہ لفظ عام ہے، مکر کی تمام صورتوں کو شامل ہے۔
- یعنی ان کا مکر بھی برباد ہوگا اور اس کا وبال بھی ان ہی پر پڑے گا جو اس کا ارتکاب کرتے ہیں، جیسے فرمایا۔ «وَلا يَحِيقُ الْمَكْرُ السَّيِّئُ إِلا بِأَهْلِهِ» (فاطر: 43)۔
جو شخص عزت حاصل کرنا چاہتا ہو، تو تمام تر عزت اللہ کے قبضے میں ہے۔ پاکیزہ کلمہ اسی کی طرف چڑھتا ہے اور نیک عمل اس کو اوپر اٹھاتا ہے۔ [1] اور جو لوگ بری بری مکاریاں کر رہے ہیں، ان کو سخت عذاب ہوگا، اور ان کی مکاری ہی ہے جو مل یا میٹ ہوجائے گی۔
- : پاکیزہ کلمے سے مراد وہ کلمہ ہے جس کے ذریعے انسان ایمان کا اقرار کرتا ہے، نیز اس میں اللہ تعالیٰ کے ذکر کے دوسرے کلمات بھی داخل ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ کی طرف ان کے چڑھنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک مقبول ہوتے ہیں۔ اور نیک عمل کے اس کلمے کو اوپر اٹھانے کا مطلب یہ ہے کہ اس کلمے کی پوری مقبولیت نیک عمل کے ذریعے ہوتی ہے۔
لفظ بہ لفظ
- مَنmanجو کوئی
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَن
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- كَانَkānaہے
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- يُرِيدُyurīduچاہتا
- مادہ
- رود
- اصل لفظ
- أَرادَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلْعِزَّةَl-ʿizataعزت
- مادہ
- عزز
- اصل لفظ
- عِزَّة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- فَلِلَّهِfalillahiتو اللہ کے لیے
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ جار · اسمِ علم
- ٱلْعِزَّةُl-ʿizatuعزت ہے
- مادہ
- عزز
- اصل لفظ
- عِزَّة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- جَمِيعًاjamīʿanساری کی ساری
- مادہ
- جمع
- اصل لفظ
- جَمِيع
- قسمِ کلمہ
- اسم
- إِلَيْهِilayhiاسی کی طرف
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- يَصْعَدُyaṣʿaduچڑھتے ہیں
- مادہ
- صعد
- اصل لفظ
- يَصْعَدُ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلْكَلِمُl-kalimuکلمات
- مادہ
- كلم
- اصل لفظ
- كَلِم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- ٱلطَّيِّبُl-ṭayibuپاکیزہ
- مادہ
- طيب
- اصل لفظ
- طَيِّب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَٱلْعَمَلُwal-ʿamaluاور عمل
- مادہ
- عمل
- اصل لفظ
- عَمَل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
- ٱلصَّٰلِحُl-ṣāliḥuنیک
- مادہ
- صلح
- اصل لفظ
- صالِح
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- يَرْفَعُهُۥyarfaʿuhuاوپر چڑھاتا ہے اس کو
- مادہ
- رفع
- اصل لفظ
- رَفَعَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- وَٱلَّذِينَwa-alladhīnaاور وہ لوگ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- الَّذِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسمِ موصول
- يَمْكُرُونَyamkurūnaجو چالبازیاں کرتے ہیں
- مادہ
- مكر
- اصل لفظ
- مَكَرَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- ٱلسَّيِّـَٔاتِl-sayiātiبری۔ بےہودہ
- مادہ
- سوا
- اصل لفظ
- سَيِّئَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- لَهُمْlahumان کے لیے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- عَذَابٌʿadhābunعذاب
- مادہ
- عذب
- اصل لفظ
- عَذاب
- قسمِ کلمہ
- اسم
- شَدِيدٌshadīdunسخت ہے
- مادہ
- شدد
- اصل لفظ
- شَدِيد
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَمَكْرُwamakruاور مکر
- مادہ
- مكر
- اصل لفظ
- مَكْر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
- أُو۟لَٰٓئِكَulāikaان لوگوں کا
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- اسمِ اشارہ · خطاب
- هُوَhuwaوہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- ضمیرِ شخصی
- يَبُورُyabūruغارت ہونے والا ہے۔ تباہ ہوجائے گا
- مادہ
- بور
- اصل لفظ
- يَبُورُ
- قسمِ کلمہ
- فعل
تفسیر
جو شخص عزت حاصل کرنا چاہتا ہو تو اللہ تعالٰی ہی کی ساری عزت (١) تمام تر ستھرے کلمات اسی کی طرف چڑھتے ہیں (۲) اور نیک عمل ان کو بلند کرتا ہے جو لوگ برائیوں کے داؤں گھات میں لگے رہتے ہیں (۳) ان کے لئے سخت تر عذاب ہے اور ان کا یہ مکر برباد ہو جائے گا (٤) ۱۰۔۱یعنی جو چاہتا ہے کہ اسے دنیا اور آخرت میں عزت ملے، تو وہ اللہ کی اطاعت کرے اس سے اسے یہ مقصود حاصل ہوجائے گا اس لیے کہ دنیا وآخرت کا مالک اللہ ہی ہے ساری عزتیں اسی کے پاس ہیں وہ جس کو عزت دے، وہی عزیز ہوگا جس کو وہ ذلیل کردے، اسے دنیا کی کوئی طاقت عزت نہیں دے سکتی۔ ١٠۔۲ اَ لْکَلِمُ، کَلِمَہ،ُ ایک جمع ہے، ستھرے کلمات سے مراد اللہ کی تسبیح و تحمید، تلاوت ہے، چڑھتے ہیں کا مطلب، قبول کرنا ہے۔ یا فرشتوں کا انہیں لے کر آسمانوں پر چڑھنا تاکہ اللہ انہیں جزا دے۔ ۱۰۔۳ خفیہ طریقے سے کسی کو نقصان پہنچانے کی تدبیر کو مکر کہتے ہیں کفرو شرک کا ارتکاب بھی مکر ہے اس طرح اللہ کے راستے کو نقصان پہنچایا جاتا ہے نبی کے خلاف قتل وغیرہ کی جو سازشیں کفار مکہ کرتے تھے وہ بھی مکر ہے، ریاکاری بھی مکر ہے۔ ١٠۔٤ یعنی ان کا مکر بھی برباد ہوگا اور اس کا وبال انہی پر پڑے گا جو اس کا ارتکاب کرتے ہیں، جیسے فرمایا (وَلَا يَحِيْقُ الْمَكْرُ السَّيِّئُ) 35۔فاطر:43)
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan