سبإ ۳۴:۴۹
قُلۡ جَآءَ ٱلۡحَقُّ وَمَا يُبۡدِئُ ٱلۡبَٰطِلُ وَمَا يُعِيدُ
Qul jaa alhaqqu wamayubdi-o albatilu wama yuAAeed
تراجم
کہہ دیجیئے کہ حق آچکا باطل نہ تو پہلے کچھ کرسکا ہے اور نہ کرسکے گا.[1]
- حق سے مراد قرآن اور باطل سے مراد کفرو شرک ہے۔ مطلب ہے اللہ کی طرف سے اللہ کا دین اور اس کا قرآن آگیا ہے، جس سے باطل مضمحل اور ختم ہوگیا ہے، اب وہ سراٹھانے کے قابل نہیں رہا، جس طرح فرمایا «بَلْ نَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَى الْبَاطِلِ فَيَدْمَغُهُ فَإِذَا هُوَ زَاهِقٌ» (سورة الأنبياء: 18) حدیث میں آتا ہے کہ جس دن مکہ فتح ہوا، نبی (صلى الله عليه وسلم) خانہ کعبہ میں داخل ہوئے ، چاروں طرف بت نصب تھے، آپ (صلى الله عليه وسلم) کمان کی نوک سے ان بتوں کو مارتے جاتے اور یہ آیت اور سورۂ بنی اسرائیل کی آیت «وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ» پڑھتے جاتے۔ (صحيح بخاري، كتاب الجهاد، باب إزالة الأصنام من حول الكعبة)۔
کہہ دو کہ : حق آچکا ہے اور باطل میں نہ کچھ شروع کرنے کا دم ہے نہ دوبارہ کرنے کا۔
لفظ بہ لفظ
- قُلْqulکہہ دیجئے
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- جَآءَjāaآگیا
- مادہ
- جيا
- اصل لفظ
- جاءَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلْحَقُّl-ḥaquحق
- مادہ
- حقق
- اصل لفظ
- حَقّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَمَاwamāاور نہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ نفی
- يُبْدِئُyub'di-uپیدا کرتا (پہلی بار)
- مادہ
- بدا
- اصل لفظ
- يُبْدِئُ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلْبَٰطِلُl-bāṭiluباطل
- مادہ
- بطل
- اصل لفظ
- باطِل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَمَاwamāاور نہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ نفی
- يُعِيدُyuʿīduاعادہ کرتا ہے
- مادہ
- عود
- اصل لفظ
- أُعِيدُ
- قسمِ کلمہ
- فعل
تفسیر
کہہ دیجئے! کہ حق آچکا باظل نہ پہلے کچھ کر سکا ہے اور نہ کرسکے گا (١)۔ ٤٩۔١ حق سے مراد قرآن اور باطل سے مراد کفر و شرک ہے۔ مطلب ہے اللہ کی طرف سے اللہ کا دین اور اس کا قرآن آگیا ہے۔ جس سے باطل ختم ہوگیا ہے، اب وہ سر اٹھانے کے قابل نہیں رہا ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan