سبإ ⁦۳۴:۱۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۳۰ · پارہ ۲۲

فَأَعۡرَضُواْ فَأَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ سَيۡلَ ٱلۡعَرِمِ وَبَدَّلۡنَٰهُم بِجَنَّتَيۡهِمۡ جَنَّتَيۡنِ ذَوَاتَيۡ أُكُلٍ خَمۡطٖ وَأَثۡلٖ وَشَيۡءٖ مِّن سِدۡرٖ قَلِيلٖ

FaaAAradoo faarsalna AAalayhimsayla alAAarimi wabaddalnahum bijannatayhim jannatayni thawatayokulin khamtin waathlin washay-in min sidrin qaleel

تراجم

لیکن انہوں نے روگردانی کی تو ہم نے ان پر زور کے سیلاب (کا پانی) بھیج دیا اور ہم نے ان کے (ہرے بھرے) باغوں کے بدلے دو (ایسے) باغ دیئے جو بدمزه میوؤں والے اور (بکثرت) جھاؤ اور کچھ بیری کے درختوں والے تھے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی انہوں نے پہاڑوں کے درمیان پشتے اور بند تعمیر کرکے پانی کی جو رکاوٹ کی تھی اور اسے زراعت وباغبانی کے کام میں لاتے تھے، ہم نے تند وتیز سیلاب کے ذریعے سے ان بندوں اور پشتوں کو توڑ ڈالا اور شاداب اور پھل دار باغوں کو ایسے باغوں سے بدل دیا جن میں صرف قدرتی جھاڑ جھنکاڑ ہوتے ہیں، جن میں اول تو کوئی پھل لگتا ہی نہیں اور کسی میں لگتا بھی ہے تو سخت کڑوا، کسیلا اور بدمزہ جنہیں کوئی کھا ہی نہیں سکتا۔ البتہ کچھ بیری کے درخت تھے جن میں بھی کانٹے زیادہ اور بیر کم تھے۔ عَرِمٌ، عَرِمَةٌ کی جمع ہے، پشتہ یا بند۔ یعنی ایسا زور کا پانی بھیجا جس نے اس بند میں شگاف ڈال دیا اور پانی شہر میں بھی آگیا، جس سے ان کے مکانات ڈوب گئے اور باغوں کو بھی اجاڑ کر ویران کردیا۔ یہ بند سدمارب کے نام سے مشہور ہے۔

پھر بھی انہوں نے (ہدایت سے) منہ موڑ لیا، اس لیے ہم نے ان پر بندو الا سیلاب چھوڑ دیا، اور ان کے دونوں طرف کے باغوں کو ایسے دو باغوں میں تبدیل کردیا جو بدمزہ پھلوں، جھاؤ کے درختوں اور تھوڑی سی بیریوں پر مشتمل تھے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَأَعْرَضُوا۟fa-aʿraḍūپھر وہ منہ موڑ گئے
    مادہ
    عرض
    اصل لفظ
    أَعْرَضَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. فَأَرْسَلْنَاfa-arsalnāتو بھیجا ہم نے
    مادہ
    رسل
    اصل لفظ
    أَرْسَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  3. عَلَيْهِمْʿalayhimان پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  4. سَيْلَsaylaسیلاب
    مادہ
    سيل
    اصل لفظ
    سَيْل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. ٱلْعَرِمِl-ʿarimiبند تور (سیلاب۔ تیز رو سیلاب)
    مادہ
    عرم
    اصل لفظ
    عَرِم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  6. وَبَدَّلْنَٰهُمwabaddalnāhumاور بدل کردیا ہم نے ان کو
    مادہ
    بدل
    اصل لفظ
    بَدَّلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  7. بِجَنَّتَيْهِمْbijannatayhimبدلے ان کے دو باغوں کے
    مادہ
    جنن
    اصل لفظ
    جَنَّة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  8. جَنَّتَيْنِjannatayniدو باغ
    مادہ
    جنن
    اصل لفظ
    جَنَّة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. ذَوَاتَىْdhawātayوالے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذُو
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. أُكُلٍukulinمیوے
    مادہ
    اكل
    اصل لفظ
    أُكُل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. خَمْطٍkhamṭinبدمزہ
    مادہ
    خمط
    اصل لفظ
    خَمْط
    قسمِ کلمہ
    اسم
  12. وَأَثْلٍwa-athlinاور جھاؤ کے درخت
    مادہ
    اثل
    اصل لفظ
    أَثْل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  13. وَشَىْءٍwashayinاور کوئی چیز
    مادہ
    شيا
    اصل لفظ
    شَىْء
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  14. مِّنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  15. سِدْرٍsid'rinبیری (میں سے)
    مادہ
    سدر
    اصل لفظ
    سِدْر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  16. قَلِيلٍqalīlinتھوڑی سی
    مادہ
    قلل
    اصل لفظ
    قَلِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

لیکن انہوں نے روگردانی کی تو ہم نے ان پر زور کے سیلاب (کا پانی) بھیج دیا اور ہم ان کے ہرے بھرے باغوں کے بدلے دو (ایسے) باغ دیئے جو بدمزہ میووں والے اور (بکثرت) جھاؤ اور کچھ بیری کے درختوں والے تھے۔ (۱) ۱ ٦ ۔۱یعنی انہوں نے پہاڑوں کے درمیان پشتے اور بند تعمیر کرکے پانی کی جو رکاوٹ کی تھی اور اسے زراعت وباغبانی کے کام میں لاتے تھے ہم نے تندو تیز سیلاب کے ذریعے سے ان بندوں اور پشتوں کو توڑ ڈالا اور شاداب اور پھل دار باغوں کو ایسے باغوں سے بدل دیا جن میں صرف قدرتی جھاڑ جھنکاڑ ہوتے ہیں جن میں اول تو کوئی پھل لگتا ہی نہیں اور کسی میں لگتا بھی ہے تو سخت کڑوا کسیلا اور بدمزہ جنہیں کوئی کھا ہی نہیں سکتا البتہ کچھ بیری کے درخت تھے جن میں بھی کانٹے زیادہ اور بیر کم تھے۔ عرم، عرمۃ کی جمع ہے پشتہ یا بند یعنی ایسا زور کا پانی بھیجا جس نے اس بند میں شگاف ڈال دیا اور پانی شہر میں بھی آ گیا جس سے ان کے مکانات ڈوب گئے اور باغوں کو بھی اجاڑ کر ویران کردیا یہ بند سد مارب کے نام سے مشہور ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan