الأحزاب ⁦۳۳:۷۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۲۷ · پارہ ۲۲

يُصۡلِحۡ لَكُمۡ أَعۡمَٰلَكُمۡ وَيَغۡفِرۡ لَكُمۡ ذُنُوبَكُمۡۗ وَمَن يُطِعِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ فَقَدۡ فَازَ فَوۡزًا عَظِيمًا

Yuslih lakum aAAmalakumwayaghfir lakum thunoobakum waman yutiAAi Allahawarasoolahu faqad faza fawzan AAatheema

تراجم

تاکہ اللہ تعالیٰ تمہارے کام سنوار دے اور تمہارے گناه معاف فرما دے[1] ، اور جو بھی اللہ اور اس کے رسول کی تابعداری کرے گا اس نے بڑی مراد پالی.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ تقویٰ اور قول سدید کا نتیجہ ہے کہ تمہارے عملوں کی اصلاح ہوگی اور مزید توفیق مرضیات سے نوازے جاؤ گے اور کچھ کمی کوتاہی رہ جائے گی، تو اسے اللہ تعالیٰ معاف فرما دے گا۔

اللہ تمہارے فائدے کے لیے تمہارے کام سنوار دے گا، اور تمہارے گناہوں کی مغفرت کردے گا۔ اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے، اس نے وہ کامیابی حاصل کرلی جو زبردست کامیابی ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. يُصْلِحْyuṣ'liḥوہ اصلاح کردے گا
    مادہ
    صلح
    اصل لفظ
    أَصْلَحَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. لَكُمْlakumتمہارے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. أَعْمَٰلَكُمْaʿmālakumتمہارے اعمال کی
    مادہ
    عمل
    اصل لفظ
    عَمَل
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. وَيَغْفِرْwayaghfirاور بخش دے گا
    مادہ
    غفر
    اصل لفظ
    غَفَرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  5. لَكُمْlakumتمہارے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  6. ذُنُوبَكُمْdhunūbakumتمہارے گناہوں کو
    مادہ
    ذنب
    اصل لفظ
    ذَنب
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  7. وَمَنwamanاور جو کوئی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ موصول
  8. يُطِعِyuṭiʿiاطاعت کرے گا
    مادہ
    طوع
    اصل لفظ
    أَطاعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  9. ٱللَّهَl-lahaاللہ کی
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  10. وَرَسُولَهُۥwarasūlahuاور اس کے رسول کی
    مادہ
    رسل
    اصل لفظ
    رَسُول
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
  11. فَقَدْfaqadتو تحقیق
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    قَد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ تحقیق
  12. فَازَfāzaوہ کامیابی پائے گا
    مادہ
    فوز
    اصل لفظ
    فازَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  13. فَوْزًاfawzanکامیابی
    مادہ
    فوز
    اصل لفظ
    فَوْز
    قسمِ کلمہ
    اسم
  14. عَظِيمًاʿaẓīmanبڑی
    مادہ
    عظم
    اصل لفظ
    عَظِيم
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

تاکہ اللہ تعالٰی تمہارے کام سنوار دے اور تمہارے گناہ معاف فرما دے (١) اور جو بھی اللہ اور اس کے رسول کی تابعداری کرے گا اس نے بڑی مراد پالی۔ ٧١۔١ یہ تقویٰ اور قول کا نتیجہ ہے کہ تمہارے عملوں کی اصلاح ہوگی اور مزید تو فیق سے نوازے جاؤ گے اور کچھ کمی کوتاہی رہ جائیگی، تو اسے اللہ معاف فرما دے گا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan