الأحزاب ۳۳:۵۰
يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ إِنَّآ أَحۡلَلۡنَا لَكَ أَزۡوَٰجَكَ ٱلَّٰتِيٓ ءَاتَيۡتَ أُجُورَهُنَّ وَمَا مَلَكَتۡ يَمِينُكَ مِمَّآ أَفَآءَ ٱللَّهُ عَلَيۡكَ وَبَنَاتِ عَمِّكَ وَبَنَاتِ عَمَّٰتِكَ وَبَنَاتِ خَالِكَ وَبَنَاتِ خَٰلَٰتِكَ ٱلَّٰتِي هَاجَرۡنَ مَعَكَ وَٱمۡرَأَةٗ مُّؤۡمِنَةً إِن وَهَبَتۡ نَفۡسَهَا لِلنَّبِيِّ إِنۡ أَرَادَ ٱلنَّبِيُّ أَن يَسۡتَنكِحَهَا خَالِصَةٗ لَّكَ مِن دُونِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَۗ قَدۡ عَلِمۡنَا مَا فَرَضۡنَا عَلَيۡهِمۡ فِيٓ أَزۡوَٰجِهِمۡ وَمَا مَلَكَتۡ أَيۡمَٰنُهُمۡ لِكَيۡلَا يَكُونَ عَلَيۡكَ حَرَجٞۗ وَكَانَ ٱللَّهُ غَفُورٗا رَّحِيمٗا
Ya ayyuha annabiyyuinna ahlalna laka azwajaka allateeatayta ojoorahunna wama malakat yameenuka mimmaafaa Allahu AAalayka wabanati AAammika wabanatiAAammatika wabanati khalika wabanatikhalatika allatee hajarna maAAaka wamraatanmu/minatan in wahabat nafsaha linnabiyyi in aradaannabiyyu an yastankihaha khalisatanlaka min dooni almu/mineena qad AAalimna ma faradnaAAalayhim fee azwajihim wama malakat aymanuhumlikayla yakoona AAalayka harajun wakana Allahughafooran raheema
تراجم
اے نبی! ہم نے تیرے لئے تیری وه بیویاں حلال کر دی ہیں جنہوں تو ان کا مہر دے چکا ہے[1] اور وه لونڈیاں بھی جو اللہ تعالیٰ نے غنیمت میں تجھے دی ہیں[2] اور تیرے چچا کی لڑکیاں اور پھوپھیوں کی بیٹیاں اور تیرے ماموں کی بیٹیاں اور تیری خاﻻؤں کی بیٹیاں بھی جنہوں نے تیرے ساتھ ہجرت کی ہے[3]، اور وه باایمان عورت جو اپنا نفس نبی کو ہبہ کردے یہ اس صورت میں کہ خود نبی بھی اس سے نکاح کرنا چاہے[4]، یہ خاص طور پر صرف تیرے لئے ہی ہے اور مومنوں کے لئے نہیں[5]، ہم اسے بخوبی جانتے ہیں جو ہم نے ان پر ان کی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں (احکام) مقرر کر رکھے ہیں[6]، یہ اس لئے کہ تجھ پر حرج واقع نہ ہو[7]، اللہ تعالیٰ بہت بخشنے اور بڑے رحم واﻻ ہے.
اے نبی ! ہم نے تمہارے لیے وہ بیویاں حلال کردی ہیں جن کو تم نے ان کا مہرا دا کردیا ہے۔ [1] نیز اللہ نے غنیمت کا جو مال تمہیں عطا کیا ہے اس میں سے جو کنیزیں تمہاری ملکیت میں آچکی ہیں وہ بھی (تمہارے لیے حلال ہیں) اور تمہاری وہ چچا کی بیٹیاں اور پھوپی کی بیٹیاں اور ماموں کی بیٹیاں اور خالاؤں کی بیٹیاں بھی جنہوں نے تمہارے ساتھ ہجرت کی ہے۔ [2] نیز کوئی مسلمان عورت جس نے مہر کے بغیر نبی کو اپنے آپ (سے نکاح کرنے) کی پیش کش کی ہو، [3] بشرطیکہ نبی اس سے نکاح کرنا چاہے۔ یہ سارے احکام خاص تمہارے لیے ہیں، دوسرے مومنوں کے لیے نہیں۔ ہمیں وہ احکام خوب معلوم ہیں جو ہم نے ان کی بیویوں اور کنیزوں کے بارے میں ان پر عائد کیے ہیں۔ (اور تمہیں ان سے مستثنی کیا ہے) تاکہ تم پر کوئی تنگی نہ رہے اور اللہ بہت بخشنے والا بڑا مہربان ہے۔
- :ٓآیت نمبر 50 اور 51 میں اللہ تعالیٰ نے نکاح کے بارے میں وہ احکام بیان فرمائے ہیں جو صرف آنحضرت ﷺ کے ساتھ مخصوص ہیں۔ ان میں سے پہلا حکم یہ ہے کہ عام مسلمانوں کے لیے چار سے زیادہ نکاح کرنے کی اجازت نہیں ہے، لیکن آنحضرت ﷺ کو چار سے زیادہ نکاح کی اجازت ہے۔ اس اجازت میں بہت سی حکمتیں تھیں جن کی تفصیل دیکھنی ہو تو ”معارف القرآن“ میں ملاحظہ فرمائیں۔ 39: یہ دوسرا حکم ہے جو آنحضرت ﷺ کے ساتھ مخصوص ہے، عام مسلمان اس میں شریک نہیں ہیں۔ اور وہ یہ کہ عام مسلمانوں کے لیے جائز ہے کہ وہ کسی بھی مسلمان عورت سے یا اہل کتاب (یعنی عیسائیوں اور یہودیوں) میں سے کسی عورت سے بھی نکاح کرسکتے ہیں، لیکن حضور نبی کریم ﷺ کے لیے یہ جائز قرار نہیں دیا گیا کہ آپ کسی یہودی یا عیسائی عورت سے نکاح کریں، نیز مسلمان عورتوں میں سے بھی جنہوں نے مکہ مکرمہ سے مدینہ طیبہ کی طرف ہجرت نہ کی ہو، ان سے بھی آپ کے لیے نکاح جائز نہیں کیا گیا۔ 40: یہ آنحضرت ﷺ کے لیے تیسرا خصوصی حکم ہے۔ یعنی عام مسلمانوں کے لیے کسی عورت سے مہر کے بغیر نکاح کرنا جائز نہیں ہے، لیکن آنحضرت ﷺ کے لیے جائز قرار دیا گیا ہے کہ اگر کوئی عورت خود سے یہ پیشکش کرے کہ وہ آپ سے مہر کے بغیر نکاح کرنا چاہتی ہے، اور آپ بھی اس سے نکاح کرنا چاہیں تو ایسا کرسکتے ہیں۔ اگرچہ قرآن کریم کی اس آیت نے آپ کے لیے یہ خصوصی اجازت دے دی تھی لیکن حضور نبی کریم ﷺ نے عملی طور پر اس اجازت سے کبھی فائدہ نہیں اٹھایا۔
لفظ بہ لفظ
- يَٰٓأَيُّهَاyāayyuhāاے
- مادہ
- ايي
- اصل لفظ
- أَيّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ ندا · اسم · تنبیہ
- ٱلنَّبِىُّl-nabiyuنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
- مادہ
- نبا
- اصل لفظ
- نَبِيّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- إِنَّآinnāبیشک
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- أَحْلَلْنَاaḥlalnāحلال کردیں ہم نے
- مادہ
- حلل
- اصل لفظ
- أَحَلَّ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- لَكَlakaآپ کے لیے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- أَزْوَٰجَكَazwājakaآپ کی بیویاں
- مادہ
- زوج
- اصل لفظ
- زَوْج
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- ٱلَّٰتِىٓallātīوہ جو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- الَّذِي
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- ءَاتَيْتَātaytaدیے آپ نے
- مادہ
- اتي
- اصل لفظ
- آتَى
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- أُجُورَهُنَّujūrahunnaان کے مہر
- مادہ
- اجر
- اصل لفظ
- أَجْر
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَمَاwamāاور جن کے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسمِ موصول
- مَلَكَتْmalakatمالک ہے
- مادہ
- ملك
- اصل لفظ
- مَلَكَتْ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- يَمِينُكَyamīnukaآپ کا دایاں ہاتھ
- مادہ
- يمن
- اصل لفظ
- يَمِين
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- مِمَّآmimmāاس میں سے جو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ موصول
- أَفَآءَafāaلوٹایا
- مادہ
- فيا
- اصل لفظ
- أَفاءَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱللَّهُl-lahuاللہ نے
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- عَلَيْكَʿalaykaآپ پر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- وَبَنَاتِwabanātiاور بیٹیاں
- مادہ
- بني
- اصل لفظ
- بِنْت
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
- عَمِّكَʿammikaآپ کے چچا کی
- مادہ
- عمم
- اصل لفظ
- عَمّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَبَنَاتِwabanātiاور بیٹیاں
- مادہ
- بني
- اصل لفظ
- بِنْت
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
- عَمَّٰتِكَʿammātikaآپ کی پھوپھیوں کی
- مادہ
- عمم
- اصل لفظ
- عَمَّة
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَبَنَاتِwabanātiاور بیٹیاں
- مادہ
- بني
- اصل لفظ
- بِنْت
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
- خَالِكَkhālikaآپ کے ماموں کی
- مادہ
- خول
- اصل لفظ
- خال
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَبَنَاتِwabanātiاور بیٹیاں
- مادہ
- بني
- اصل لفظ
- بِنْت
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
- خَٰلَٰتِكَkhālātikaآپ کی خالاؤں کی
- مادہ
- خول
- اصل لفظ
- خالَة
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- ٱلَّٰتِىallātīوہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- الَّذِي
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- هَاجَرْنَhājarnaجنہوں نے ہجرت کی
- مادہ
- هجر
- اصل لفظ
- هاجَرَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- مَعَكَmaʿakaتیرے ساتھ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَع
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
- وَٱمْرَأَةًwa-im'ra-atanاور کوئی عورت
- مادہ
- مرا
- اصل لفظ
- امْرَأَت
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
- مُّؤْمِنَةًmu'minatanمومن
- مادہ
- امن
- اصل لفظ
- مُؤْمِنَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- إِنinاگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ شرط
- وَهَبَتْwahabatہبہ کردے
- مادہ
- وهب
- اصل لفظ
- وَهَبَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- نَفْسَهَاnafsahāاپنے نفس کو
- مادہ
- نفس
- اصل لفظ
- نَفْس
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- لِلنَّبِىِّlilnnabiyyiنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
- مادہ
- نبا
- اصل لفظ
- نَبِيّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
- إِنْinاگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ شرط
- أَرَادَarādaارادہ کریں
- مادہ
- رود
- اصل لفظ
- أَرادَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلنَّبِىُّl-nabiyuنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
- مادہ
- نبا
- اصل لفظ
- نَبِيّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- أَنanکہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ مصدری
- يَسْتَنكِحَهَاyastankiḥahāنکاح کرنا چاہیں اس سے
- مادہ
- نكح
- اصل لفظ
- يَسْتَنكِحَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- خَالِصَةًkhāliṣatanخالصتا
- مادہ
- خلص
- اصل لفظ
- خالِصَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- لَّكَlakaآپ کے لیے ہے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- مِنminکے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- دُونِdūniسوا
- مادہ
- دون
- اصل لفظ
- دُون
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلْمُؤْمِنِينَl-mu'minīnaمومنوں کے
- مادہ
- امن
- اصل لفظ
- مُؤْمِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- قَدْqadتحقیق
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- قَد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تحقیق
- عَلِمْنَاʿalim'nāجان لیا ہم نے
- مادہ
- علم
- اصل لفظ
- عَلِمَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- مَاmāجو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- فَرَضْنَاfaraḍnāفرض کیا ہم نے
- مادہ
- فرض
- اصل لفظ
- فَرَضَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- عَلَيْهِمْʿalayhimان پر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- فِىٓfīمعاملے میں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- أَزْوَٰجِهِمْazwājihimان کی بیویوں کے (معاملے میں)
- مادہ
- زوج
- اصل لفظ
- زَوْج
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَمَاwamāاور جن کے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسمِ موصول
- مَلَكَتْmalakatمالک ہیں
- مادہ
- ملك
- اصل لفظ
- مَلَكَتْ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- أَيْمَٰنُهُمْaymānuhumان کے دائیں ہاتھ
- مادہ
- يمن
- اصل لفظ
- يَمِين
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- لِكَيْلَاlikaylāتاکہ نہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- كَي
- قسمِ کلمہ
- لامِ تعلیل · حرفِ نفی
- يَكُونَyakūnaہو
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- عَلَيْكَʿalaykaآپ پر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- حَرَجٌḥarajunکوئی تنگی
- مادہ
- حرج
- اصل لفظ
- حَرَج
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَكَانَwakānaاور ہے
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- ٱللَّهُl-lahuاللہ تعالیٰ
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- غَفُورًاghafūranغفور
- مادہ
- غفر
- اصل لفظ
- غَفُور
- قسمِ کلمہ
- اسم
- رَّحِيمًاraḥīmanرحیم
- مادہ
- رحم
- اصل لفظ
- رَحِيم
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
حق مہر اور بصورت علیحدگی کے احکامات۔ اللہ تعالیٰ اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فرما رہا ہے کہ آپ نے اپنی جن بیویوں کو مہر ادا کیا ہے وہ سب آپ پر حلال ہیں۔ آپ کی تمام ازواج مطہرات کا مہر ساڑھے بارہ اوقیہ تھا جس کے پانچ سو درہم ہوتے ہیں۔ ہاں ام المومنین حضرت حبیبہ بنت ابی سفیان عنہا کا مہر حضرت نجاشی (رح) نے اپنے پاس سے چار سو دینار دیا تھا۔ اور اسی طرح ام المومنین حضرت صفیہ بنت حیی (رض) کا مہر صرف ان کی آزادی تھی۔ خیبر کے قیدیوں میں آپ بھی تھیں پھر آپ نے انہیں آزاد کردیا اور اور اسی آزادی کو مہر قرار دیا اور نکاح کرلیا۔ اور حضرت جویریہ بنت حارث مصطلقیہ نے جتنی رقم پر مکاتبہ کیا تھا وہ پوری رقم آپ نے حضرت ثابت بن قیس بن شماس کو ادا کر کے ان سے عقد باندھا تھا۔ اللہ تعالیٰ آپ کی تمام ازواج مطہرات پر اپنی رضامندی نازل فرمائے۔ اسی طرح جو لونڈیاں غنیمت میں آپ کے قبضے میں آئیں وہ بھی آپ پر حلال ہیں۔ صفیہ اور جویریہ کے مالک آپ ہوگئے تھے پھر آپ نے انہیں آزاد کر کے ان سے نکاح کرلیا۔ ریحانہ بنت شمعون نصریہ اور ماریہ قبطیہ (رض) بھی آپ کی ملکیت میں آئی تھیں۔ حضرت ماریہ (رض) سے آپ کو فرزند بھی ہوا۔ جن کا نام حضرت ابراہیم تھا۔ چونکہ نکاح کے بارے میں نصرانیوں نے افراط اور یہودیوں نے تفریط سے کام لیا تھا اس لئے اس عدل و انصاف والی سہل اور صاف شریعت نے درمیانہ راہ حق کو ظاہر کردیا۔ نصرانی تو سات پشتوں تک جس عورت مرد کا نسب نہ ملتا ہو۔ ان کا نکاح جائز جانتے تھے اور یہودی بہن اور بھائی کی لڑکی سے بھی نکاح کرلیتے تھے۔ پس اسلام نے بھانجی بھتیجی سے نکاح کرنے کو روکا۔ اور چچا کی لڑکی پھوپھی کی لڑکی ماموں کی لڑکی اور خالہ کی لڑکی سے نکاح کو مباح قرار دیا۔ اس آیت کے الفاظ کی خوبی پر نظر ڈالئے کہ عم اور خال چچا اور ماموں کے لفظ کو تو واحد لائے اور عمات اور خلات یعنی پھوپھی اور خالہ کے لفظ کو جمع لائے۔ جس میں مردوں کی ایک قسم کی فضیلت عورتوں پر ثابت ہو رہی ہے۔ جیسے (يُخْرِجُوْنَـھُمْ مِّنَ النُّوْرِ اِلَى الظُّلُمٰتِ\025\07ۧ) 2 ۔ البقرة :257) اور جیسے ( وَجَعَلَ الظُّلُمٰتِ وَالنُّوْرَ ) 6 ۔ الانعام :1) یہاں بھی چونکہ ظلمات اور نور یعنی اندھیرے اور اجالے کا ذکر تھا اور اجالے کو اندھیرے پر فضیلت ہے اس لئے وہ لفظ ظلمات جمع لائے۔ اور لفظ نور مفرد لائے۔ اس کی اور بھی بہت سی نظیریں دی جاسکتی ہیں، پھر فرمایا جنہوں نے تیرے ساتھ ہجرت کی ہے۔ حضرت ام ہانی (رض) فرماتی ہیں میرے پاس حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا مانگا آیا تو میں نے اپنی معذوری ظاہر کی جسے آپ نے تسلیم کرلیا۔ اور یہ آیت اتری میں ہجرت کرنے والیوں میں نہ تھی بلکہ فتح مکہ کے بعد ایمان لانے والیوں میں تھی۔ مفسرین نے بھی یہی کہا ہے کہ مراد ہے کہ جنہوں نے مدینے کی طرف آپ کے ساتھ ہجرت کی ہو۔ قتادہ سے ایک روایت میں اس سے مراد اسلام لانا بھی مروی ہے۔ ابن مسعود کی قرائت میں (وَامْرَاَةً مُّؤْمِنَةً اِنْ وَّهَبَتْ نَفْسَهَا للنَّبِيِّ اِنْ اَرَاد النَّبِيُّ اَنْ يَّسْتَنْكِحَهَا ۤ خَالِصَةً لَّكَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِيْنَ ۭ قَدْ عَلِمْنَا مَا فَرَضْنَا عَلَيْهِمْ فِيْٓ اَزْوَاجِهِمْ وَمَا مَلَكَتْ اَيْمَانُهُمْ لِكَيْلَا يَكُوْنَ عَلَيْكَ حَرَجٌ ۭ وَكَان اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا 50) 33 ۔ الأحزاب :50) پھر فرمایا اور وہ مومنہ عورت جو اپنا نفس اپنے نبی کے لئے ہبہ کردیے۔ اور نبی بھی اس سے نکاح کرنا چاہیں۔ تو بغیر مہر دیے اسے نکاح میں لاسکتے ہیں۔ پس یہ حکم دو شرطوں کے ساتھ ہے جیسے آیت ( وَلَا يَنْفَعُكُمْ نُصْحِيْٓ اِنْ اَرَدْتُّ اَنْ اَنْصَحَ لَكُمْ اِنْ كَان اللّٰهُ يُرِيْدُ اَنْ يُّغْوِيَكُمْ ۭ هُوَ رَبُّكُمْ ۣ وَاِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ 34ۭ ) 11 ۔ ھود :34) میں۔ یعنی حضرت نوح (علیہ السلام) اپنی قوم سے فرماتے ہیں اگر میں تمہیں نصیحت کرنا چاہوں اور اگر اللہ تمہیں اس نصیحت سے مفید کرنا نہ چاہے تو میری نصیحت تمہیں کوئی نفع نہیں دے سکتی۔ اور جیسے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے اس فرمان میں (يٰقَوْمِ اِنْ كُنْتُمْ اٰمَنْتُمْ باللّٰهِ فَعَلَيْهِ تَوَكَّلُوْٓا اِنْ كُنْتُمْ مُّسْلِمِيْنَ 84) 10 ۔ یونس :84) یعنی اے میری قوم اگر تم اللہ پر ایمان لائے ہو۔ اور اگر تم مسلمان ہوگئے ہو تو تمہیں اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ پس جیسے ان آیتوں میں دو دو شرائط ہیں اسی طرح اس آیت میں بھی دو شرائط ہیں۔ ایک تو اس کا اپنا نفس ہبہ کرنا دوسرے آپ کا بھی اسے اپنے نکاح میں لانے کا ارادہ کرنا۔ مسند احمد میں ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک عورت آئی اور کہا کہ میں اپنا نفس آپ کے لئے ہبہ کرتی ہوں۔ پھر وہ دیر تک کھڑی رہیں۔ تو ایک صحابی نے کھڑے ہو کر کہا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر آپ ان سے نکاح کا ارادہ نہ رکھتے ہوں تو میرے نکاح میں دے دیجئے۔ آپ نے فرمایا تمہارے پاس کچھ ہے ؟ جو انہیں مہر میں دیں ؟ جواب دیا کہ اس تہمد کی سوا اور کچھ نہیں۔ آپ نے فرمایا یہ اگر تم انہیں دے دو گے تو خود بغیر تہمد کے رہ جاؤ گے کچھ اور تلاش کرو۔ اس نے کہا میں اور کچھ نہیں پاتا۔ آپ نے فرمایا تلاش تو کرو گو لوہے کی انگوٹھی ہی مل جائے۔ انہوں نے ہرچند دیکھ بھال کی لیکن کچھ نہ پایا۔ آپ نے فرمایا قرآن کی کچھ سورتیں بھی تمہیں یاد ہیں ؟ اس نے کہا فلاں فلاں سورتیں یاد ہیں۔ آپ نے فرمایا بس انہی سورتوں پر میں نے انہیں تمہارے نکاح میں دیا۔ یہ حدیث بخاری مسلم میں بھی۔ حضرت انس جب یہ واقعہ بیان کرنے لگے تو ان کی صاحبزادی بھی سن رہی تھیں۔ کہنے لگیں اس عورت میں بہت ہی کم حیا تھی۔ تو آپ نے فرمایا تم سے وہ بہتر تھیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت کی رغبت کر رہی تھیں اور آپ پر اپنا نفس پیش کر رہی تھیں (بخاری) مسند احمد میں ہے کہ ایک عورت حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئیں اور اپنی بیٹی کی بہت سی تعریفیں کر کے کہنے لگیں کے حضور میری مراد یہ ہے کہ آپ اس سے نکاح کرلیں۔ آپ نے قبول فرما لیا اور وہ پھر بھی تعریف کرتی رہیں۔ یہاں تک کہ کہا حضور نہ وہ کبھی وہ بیمار پڑیں نہ سر میں درد ہوا یہ سن کر آپ نے فرمایا پھر مجھے اس کی کوئی حاجت نہیں۔ حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ اپنے نفس کو ہبہ کرنے والی بیوی صاحبہ حضرت خولہ بنت حکیم (رض) تھیں۔ اور روایت میں ہے یہ قبلہ بنو سلیم میں سے تھیں۔ اور روایت میں ہے یہ بڑی نیک بخت عورت تھیں۔ ممکن ہے ام سلیم ہی حضرت خولہ ہوں (رض) ۔ اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ دوسری کوئی عورت ہوں۔ ابن ابی حاتم میں ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تیرہ عورتوں سے نکاح کیا جن میں سے چھ تو قریشی تھیں۔ خدیجہ، عائشہ، حفصہ، ام حبیبہ، سودہ و ام سلمہ (رض) اجمعین اور تین بنو عامر بن صعصعہ کے قبیلے میں سے تھیں اور دو عورتیں قبیلہ بنوہلال بن عامر میں سے تھیں اور حضرت میمونہ بنت حارث (رض) ۔ یہی وہ ہیں جنہوں نے اپنا نفس رسول اللہ کو ہبہ کیا تھا اور حضرت زینب (رض) جن کی کنیت ام المساکین تھی۔ اور ایک عورت بنو ابی بکرین کلاب سے۔ یہ وہی ہے جس نے دنیا کو اختیار کیا تھا اور بنو جون میں سے ایک عورت جس نے پناہ طلب کی تھی، اور ایک عورت اسدیہ جن کا نام زینب بنت جحش ہے (رض) ۔ دو کنزیں تھیں۔ صفیہ بنت حی بن اخطب اور جویریہ بنت حارث بن عمرو بن مصطلق خزاعیہ۔ ابن عباس سے مروی ہے کہ اپنے نفس کو ہبہ کرنے والی عورت حضرت میمونہ بنت حارث تھیں لیکن اس میں انقطاع ہے۔ اور یہ روایت مرسل ہے۔ یہ مشہور بات ہے کہ حضرت زینب جن کی کنیت ام المساکین تھی، یہ زینب بنت خزیمہ تھیں، فبیلہ انصار میں سے تھیں اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حیات میں ہی انتقال کر گئیں۔ (رض) ۔ واللہ اعلم، مقصد یہ ہے کہ وہ عورتیں جنہوں نے اپنے نفس کا اختیار آپ کو دیا تھا چناچہ صحیح بخاری شریف میں حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ میں ان عورتوں پر غیرت کیا کرتی تھی جو اپنا نفس حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہبہ کردیتی تھیں اور مجھے بڑا تعجب معلوم ہوتا تھا کہ عورتیں اپنا نفس ہبہ کرتی ہیں۔ جب یہ آیت اتری کہ ( تُرْجِيْ مَنْ تَشَاۗءُ مِنْهُنَّ وَ تُـــــْٔوِيْٓ اِلَيْكَ مَنْ تَشَاۗءُ ۭ وَمَنِ ابْتَغَيْتَ مِمَّنْ عَزَلْتَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكَ ۭ ذٰلِكَ اَدْنٰٓى اَنْ تَقَرَّ اَعْيُنُهُنَّ وَلَا يَحْزَنَّ وَيَرْضَيْنَ بِمَآ اٰتَيْتَهُنَّ كُلُّهُنَّ ۭ وَاللّٰهُ يَعْلَمُ مَا فِيْ قُلُوْبِكُمْ ۭ وَكَان اللّٰهُ عَلِــيْمًا حَلِــيْمًا 51) 33 ۔ الأحزاب :51) الخ، تو ان میں سے جسے چاہے اس سے نہ کر اور جسے چاہے اپنے پاس جگہ دے اور جن سے تو نے یکسوئی کرلی ہے انہیں بھی اگر تم لے آؤ تو تم پر کوئی حرج نہیں۔ تو میں نے کہا بس اب تو اللہ تعالیٰ نے آپ پر خوب وسعت و کشادگی کردی۔ حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ کوئی عورت حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس نہ تھی جس نے اپنا نفس آپ کو ہبہ کیا ہو۔ حضرت یونس بن بکیر فرماتے ہیں گو آپ کے لئے یہ مباح تھا کہ جو عورت اپنے تئیں آپ کو سونپ دے آپ اسے اپنے گھر میں رکھ لیں لیکن آپ نے ایسا کیا نہیں۔ کیونکہ یہ امر آپ کی مرضی پر رکھا گیا تھا۔ یہ بات کسی اور کے لئے جائز نہیں ہاں مہر ادا کر دے تو بیشک جائز ہے۔ چناچہ حضرت بروع بنت واشق کے بارے میں جنہوں نے اپنا نفس سونپ دیا تھا جب ان کے شوہر انتقال کر گئے تو رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہی فیصلہ کیا تھا کہ ان کے خاندان کی اور عورتوں کے مثل انہیں مہر دیا جائے۔ جس طرح موت مہر کو مقرر کردیتی ہے اسی طرح صرف دخول سے بھی مہر و اجب ہوجاتا ہے۔ ہاں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس حکم سے مستثنیٰ تھے۔ ایسی عورتوں کو کچھ دینا آپ پر واجب نہ تھا گو اسے شرف بھی حاصل ہوچکا ہو۔ اس لئے کہ آپ کو بغیر مہر کے اور بغیر ولی کے اور بغیر گواہوں کے نکاح کرلینے کا اختیار تھا جیسا کہ حضرت زینب بنت جحش (رض) کے قصے میں ہے۔ حضرت قتادہ فرماتے ہیں کسی عورت کو یہ جائز نہیں کہ اپنے آپ کو بغیر ولی اور بغیر مہر کے کسی کے نکاح میں دے دے۔ ہاں صرف رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے یہ تھا۔ اور مومنوں پر جو ہم نے مقرر کردیا ہے اسے ہم خوب جانتے ہیں یعنی وہ چار سے زیادہ بیویاں ایک ساتھ رکھ نہیں سکتے۔ ہاں ان کے علاوہ لونڈیاں رکھ سکتے ہیں۔ اور ان کی کوئی تعداد مقرر نہیں۔ اسی طرح ولی کی مہر کی گواہوں کی بھی شرط ہے۔ پس امت کا تو یہ حکم ہے اور آپ پر اس کی پابندیاں نہیں۔ تاکہ آپ کو کوئی حرج نہ ہو۔ اللہ بڑا غفور ورحیم ہے۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir