الأحزاب ⁦۳۳:۳۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۲۱ · پارہ ۲۱

يَٰنِسَآءَ ٱلنَّبِيِّ مَن يَأۡتِ مِنكُنَّ بِفَٰحِشَةٖ مُّبَيِّنَةٖ يُضَٰعَفۡ لَهَا ٱلۡعَذَابُ ضِعۡفَيۡنِۚ وَكَانَ ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٗا 

Ya nisaa annabiyyi manya/ti minkunna bifahishatin mubayyinatin yudaAAaflaha alAAathabu diAAfayni wakana thalikaAAala Allahi yaseera

تراجم

اے نبی کی بیویو! تم میں سے جو بھی کھلی بے حیائی (کا ارتکاب) کرے گی اسے دوہرا دوہرا عذاب دیا جائے گا[1] ، اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ بہت ہی سہل (سی بات) ہے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. قرآن میں الْفَاحِشَةُ (مُعَرَّفٌ بِاللامِ) کو زنا کے معنی میں استعمال کیا گیا ہے لیکن فَاحِشَةٌ (نکرہ) کو برائی کے لئے، جیسے یہاں ہے۔ یہاں اس کے معنی بداخلاقی اور نامناسب رویے کے ہیں۔ کیونکہ نبی (صلى الله عليه وسلم) کے ساتھ بداخلاقی اور نامناسب رویہ، آپ (صلى الله عليه وسلم) کو ایذا پہنچانا ہے جس کا ارتکاب کفر ہے۔ علاوہ ازیں ازواج مطہرات (رضي الله عنه) ن خود بھی مقام بلند کی حامل تھیں اور بلند مرتبت لوگوں کی معمولی غلطیاں بھی بڑی شمار ہوتی ہیں، اس لئے انہیں دوگنے عذاب کی وعید سنائی گئی ہے۔

اے نبی کی بیویو ! تم میں سے جو کوئی کسی کھلی بےہودگی کا ارتکاب کرے گی، اس کا عذاب بڑھا کر دو گنا کردیا جائے گا، اور اللہ کے لیے ایسا کرنا بہت آسان ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. يَٰنِسَآءَyānisāaاےعورتو
    مادہ
    نسو
    اصل لفظ
    نِساء
    قسمِ کلمہ
    حرفِ ندا · اسم
  2. ٱلنَّبِىِّl-nabiyiنبی کی
    مادہ
    نبا
    اصل لفظ
    نَبِيّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. مَنmanجو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  4. يَأْتِyatiآئے گی
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    أَتَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  5. مِنكُنَّminkunnaتم میں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  6. بِفَٰحِشَةٍbifāḥishatinبےحیائی کو
    مادہ
    فحش
    اصل لفظ
    فاحِشَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  7. مُّبَيِّنَةٍmubayyinatinکھلی
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    مُبَيِّنَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. يُضَٰعَفْyuḍāʿafدوگنا کیا جائے گا
    مادہ
    ضعف
    اصل لفظ
    يُضاعِفُ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  9. لَهَاlahāاس کے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  10. ٱلْعَذَابُl-ʿadhābuعذاب
    مادہ
    عذب
    اصل لفظ
    عَذاب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  11. ضِعْفَيْنِḍiʿ'fayniدوگنا
    مادہ
    ضعف
    اصل لفظ
    ضِعْف
    قسمِ کلمہ
    اسم
  12. وَكَانَwakānaاور ہے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  13. ذَٰلِكَdhālikaیہ بات
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  14. عَلَىʿalāپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  15. ٱللَّهِl-lahiاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  16. يَسِيرًاyasīranبہت آسان
    مادہ
    يسر
    اصل لفظ
    يَسِير
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

امہات المومنین سب سے معزز قرار دے دی گئیں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیویوں نے یعنی مومنوں کی ماؤں نے جب اللہ کو اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اور آخرت کے پہلے گھر کو پسند کرلیا اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے گھر میں وہ ہمیشہ کے لئے مقرر ہو چکیں۔ تو اب جناب باری عز اسمہ اس آیت میں انہیں وعظ فرما رہا ہے اور بتلا دیا ہے کہ تمہارا معاملہ عام عورتوں جیسا نہیں ہے۔ اگر بالفرض تم نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی فرمانبرداری سے سرتابی اور بدخلقی سرزد ہوئی تو تمہیں دنیا اور آخرت میں عتاب ہوگا چونکہ تمہارے بڑے رتبے ہیں تمہیں گناہوں سے بالکل دور رہنا چاہئے۔ ورنہ رتبے کے مطابق مشکل بھی بڑھ جائے گی۔ اللہ پر سب باتیں سہل اور آسان ہیں۔ یہ یاد رکھنا چاہئے کہ یہ فرمان بطور شرط کے ہے اور شرط کا ہونا ضروری نہیں ہوتا جیسے فرمان ہے آیت (لَىِٕنْ اَشْرَكْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ وَلَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِيْنَ 65؀) 39 ۔ الزمر :65) اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر تم شرک کرو گے تو تمہارے اعمال اکارت ہوجائیں گے۔ نبیوں کا ذکر کر کے فرمایا آیت (وَلَوْ اَشْرَكُوْا لَحَبِطَ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ 88؀) 6 ۔ الانعام :88) اگر یہ شرک کریں تو ان کی نیکیاں بیکار ہوجائیں اور آیت میں ہے ( قُلْ اِنْ كَان للرَّحْمٰنِ وَلَدٌ ڰ فَاَنَا اَوَّلُ الْعٰبِدِيْنَ 81؀) 43 ۔ الزخرف :81) اگر رحمان کے اولاد ہو تو میں تو سب سے پہلے عابد ہوں اور آیت میں ارشاد ہو رہا ہے ( لَوْ اَرَاد اللّٰهُ اَنْ يَّتَّخِذَ وَلَدًا لَّاصْطَفٰى مِمَّا يَخْلُقُ مَا يَشَاۗءُ ۙ سُبْحٰنَهٗ ۭ هُوَ اللّٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ ۝) 39 ۔ الزمر :4) یعنی اگر اللہ کو اولاد منظور ہوتی تو وہ اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا پسند فرما لیتا وہ پاک ہے وہ یکتا اور ایک ہے وہ غالب اور سب پر حکمران ہے پس ان پانچوں آیتوں میں شرط کے ساتھ بیان ہے لیکن ایسا ہوا نہیں۔ نہ نبیوں سے شرک ہونا ممکن نہ سردار رسولاں حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ ممکن۔ نہ اللہ کی اولاد۔ اسی طرح امہات المومنین کی نسبت بھی جو فرمایا کہ اگر تم میں سے کوئی کھلی لغو حرکت کرے تو اسے دگنی سزا ہوگی اس سے یہ نہ سمجھا جائے کہ واقعی ان میں سے کسی نے کوئی ایسی نافرمانی اور بدخلقی کی ہو۔ نعوذ باللہ

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir