الأحزاب ⁦۳۳:۱۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۲۰ · پارہ ۲۱

أَشِحَّةً عَلَيۡكُمۡۖ فَإِذَا جَآءَ ٱلۡخَوۡفُ رَأَيۡتَهُمۡ يَنظُرُونَ إِلَيۡكَ تَدُورُ أَعۡيُنُهُمۡ كَٱلَّذِي يُغۡشَىٰ عَلَيۡهِ مِنَ ٱلۡمَوۡتِۖ فَإِذَا ذَهَبَ ٱلۡخَوۡفُ سَلَقُوكُم بِأَلۡسِنَةٍ حِدَادٍ أَشِحَّةً عَلَى ٱلۡخَيۡرِۚ أُوْلَٰٓئِكَ لَمۡ يُؤۡمِنُواْ فَأَحۡبَطَ ٱللَّهُ أَعۡمَٰلَهُمۡۚ وَكَانَ ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٗا

Ashihhatan AAalaykum fa-itha jaaalkhawfu raaytahum yanthuroona ilayka tadooruaAAyunuhum kallathee yughsha AAalayhi minaalmawti fa-itha thahaba alkhawfu salaqookumbi-alsinatin hidadin ashihhatan AAalaalkhayri ola-ika lam yu/minoo faahbata AllahuaAAmalahum wakana thalika AAala Allahiyaseera

تراجم

تمہاری مدد میں (پورے) بخیل ہیں[1] ، پھر جب خوف ودہشت کا موقعہ آجائے تو آپ انہیں دیکھیں گے کہ آپ کی طرف نظریں جما دیتے ہیں اور ان کی انکھیں اس طرح گھومتی ہیں جیسے اس شخص کی جس پر موت کی غشی طاری ہو[2]۔ پھر جب خوف جاتا رہتا ہے تو تم پر اپنی تیز زبانوں سے بڑی باتیں بناتے ہیں[3] مال کے بڑے ہی حریص ہیں[4]، یہ ایمان ﻻئے ہی نہیں ہیں[5] اللہ تعالیٰ نے ان کے تمام اعمال نابود کر دیئے ہیں[6]، اور اللہ تعالیٰ پر یہ بہت ہی آسان ہے.[7]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی تمہارے ساتھ خندق کھود کر تم سے تعاون کرنے میں یا اللہ کی راہ میں خرچ کرنے میں یا تمہارے ساتھ مل کرلڑنے میں بخیل ہیں۔
  2. یہ ان کی بزدلی اور پست ہمتی کی کیفیت کا بیان ہے۔
  3. یعنی اپنی شجاعت ومردانگی کی بابت ڈینگیں مارتے ہیں، جو سراسر جھوٹ پر مبنی ہوتی ہیں، یا غنیمت کی تقسیم کے وقت اپنی زبان کی تیزی وطراری سے لوگوں کو متاثر کرکے زیادہ سے زیادہ مال حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حضرت قتادہ (رضي الله عنه) فرماتے ہیں، غنیمت کی تقسیم کے وقت یہ سب سے زیادہ بخیل اور سب سے زیادہ برا حصہ لینے والے اور لڑائی کے وقت سب سے زیادہ بزدل اور ساتھیوں کو بےیارو مددگار چھوڑ کر بھاگ جانے والے ہیں۔
  4. یادوسرا مفہوم ہے کہ خیر کا جذبہ بھی ان کےاندر نہیں ہے۔ یعنی مذکورہ خرابیوں اور کوتاہیوں کے ساتھ خیر اور بھلائی سے بھی وہ محروم ہیں۔
  5. یعنی دل سے، بلکہ یہ منافق ہیں، کیوں کہ ان کے دل کفر وعناد سے بھرے ہوئے ہیں۔
  6. اس لئے کہ وہ مشرک اور کافر ہیں اور کافر ومشرک کے اعمال باطل ہیں، جن پر کوئی اجر وثواب نہیں۔ یا أَحْبَطَ أَظْهَرَ کے معنی میں ہے، یعنی ان کے عملوں کے بطلان کو ظاہر کر دیا، اس لیے کہ ان کے اعمال ایسے ہیں ہی نہیں کہ وہ ثواب کے مقتضی ہوں اور اللہ ان کو باطل کر دے۔ (فتح القدیر)۔
  7. ان کے اعمال کا برباد کر دینا، یا ان کا نفاق۔

(اور وہ بھی) تمہارے ساتھ لالچ رکھتے ہوئے [1] چنانچہ جب خطرے کا موقع آجاتا ہے تو وہ تمہاری طرف چکرائی ہوئی آنکھوں سے اس طرح دیکھتے ہیں جیسے کسی پر موت کی غشی طاری ہورہی ہو۔ پھر جب خطرہ دور ہوجاتا ہے تو تمہارے سامنے مال کی حرص میں تیز تیز زبانیں چلاتے ہیں۔ [2] یہ لوگ ہرگز ایمان نہیں لائے ہیں، اس لیے اللہ نے ان کے اعمال ضائع کردیے ہیں، اور یہ بات اللہ کے لیے بہت آسان ہے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی اگر نام کرنے کو کچھ دیر کے لیے لڑائی میں حصہ لینے آتے بھی ہیں تو اس لالچ میں آتے ہیں کہ اگر لڑائی میں مسلمانوں کو مال غنیمت ملا تو وہ بھی اپنا حصہ لگائیں۔ 18: یعنی بڑی چرب زبانی سے مال غنیمت کا حصہ مسلمانوں سے مانگتے ہیں

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. أَشِحَّةًashiḥḥatanبخیلی کرتے ہوئے
    مادہ
    شحح
    اصل لفظ
    شُحّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  2. عَلَيْكُمْʿalaykumتم پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. فَإِذَاfa-idhāپھر جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · ظرفِ زمان
  4. جَآءَjāaآتا ہے
    مادہ
    جيا
    اصل لفظ
    جاءَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  5. ٱلْخَوْفُl-khawfuخوف
    مادہ
    خوف
    اصل لفظ
    خَوْف
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  6. رَأَيْتَهُمْra-aytahumتم دیکھتے ہو ان کو
    مادہ
    راي
    اصل لفظ
    رَأَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  7. يَنظُرُونَyanẓurūnaوہ نظر کرتے ہیں
    مادہ
    نظر
    اصل لفظ
    نَظَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  8. إِلَيْكَilaykaآپ کی طرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  9. تَدُورُtadūruگھومتی ہیں
    مادہ
    دور
    اصل لفظ
    تَدُورُ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  10. أَعْيُنُهُمْaʿyunuhumآنکھیں ان کی
    مادہ
    عين
    اصل لفظ
    عَيْن
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  11. كَٱلَّذِىka-alladhīاس شخص کی طرح
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  12. يُغْشَىٰyugh'shāڈھانپ لیا جاتا ہے
    مادہ
    غشو
    اصل لفظ
    غَشِيَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  13. عَلَيْهِʿalayhiاس پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  14. مِنَminaسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  15. ٱلْمَوْتِl-mawtiموت
    مادہ
    موت
    اصل لفظ
    مَوْت
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  16. فَإِذَاfa-idhāپھر جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · ظرفِ زمان
  17. ذَهَبَdhahabaچلا جاتا ہے
    مادہ
    ذهب
    اصل لفظ
    ذَهَبَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  18. ٱلْخَوْفُl-khawfuخوف
    مادہ
    خوف
    اصل لفظ
    خَوْف
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  19. سَلَقُوكُمsalaqūkumبد زبانی کرتے ہیں تم سے
    مادہ
    سلق
    اصل لفظ
    سَلَقُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  20. بِأَلْسِنَةٍbi-alsinatinساتھ زبانوں کے
    مادہ
    لسن
    اصل لفظ
    لِسان
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  21. حِدَادٍḥidādinتیز
    مادہ
    حدد
    اصل لفظ
    حِداد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  22. أَشِحَّةًashiḥḥatanبخیلی کرنے والے
    مادہ
    شحح
    اصل لفظ
    شُحّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  23. عَلَىʿalāاوپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  24. ٱلْخَيْرِl-khayriبھلائی کے
    مادہ
    خير
    اصل لفظ
    خَيْر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  25. أُو۟لَٰٓئِكَulāikaیہی لوگ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · خطاب
  26. لَمْlamنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  27. يُؤْمِنُوا۟yu'minūوہ ایمان لائے تو
    مادہ
    امن
    اصل لفظ
    آمَنَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  28. فَأَحْبَطَfa-aḥbaṭaضائع کردیا
    مادہ
    حبط
    اصل لفظ
    أَحْبَطَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  29. ٱللَّهُl-lahuاللہ نے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  30. أَعْمَٰلَهُمْaʿmālahumان کے اعمال کو
    مادہ
    عمل
    اصل لفظ
    عَمَل
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  31. وَكَانَwakānaاور ہے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  32. ذَٰلِكَdhālikaیہ بات
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  33. عَلَىʿalāپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  34. ٱللَّهِl-lahiاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  35. يَسِيرًاyasīranبہت آسان
    مادہ
    يسر
    اصل لفظ
    يَسِير
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

تمہاری مدد میں (پورے) بخیل ہیں (١) پھر جب خوف و دہشت کا موقعہ آجائے تو آپ انہیں دیکھیں گے کہ آپ کی طرف نظریں جما دیتے ہیں اور ان کی آنکھیں اس طرح گھومتی ہیں جیسے اس شخص کی جس پر موت کی غشی طاری ہو (٢) پھر جب خوف جاتا رہتا ہے تو تم پر اپنی تیز زبانوں سے بڑی باتیں بناتے ہیں مال کے بڑے ہی حریص ہیں (٣) یہ ایمان لائے ہی نہیں (٤) اللہ تعالٰی نے ان کے تمام اعمال نابود کر دئیے اور اللہ تعالٰی پر یہ بہت ہی آسان ہے (٥)۔ ١٩۔١ یعنی تمہارے ساتھ خندق کھود کر تم سے تعاون کرنے میں یا اللہ کی راہ میں خرچ کرنے میں یا تمہارے ساتھ مل کر لڑنے میں بخیل ہیں۔ ١٩۔٢ یہ ان کی بزدلی اور پست ہمتی کی کیفیت کا بیان ہے۔ ١٩۔۳یعنی اپنی شجاعت ومردانگی کی ڈینگیں مارتے ہیں، جو سراسر جھوٹ پر مبنی ہوتی ہیں، یاغنیمت کی تقسیم کے وقت اپنی زبان کی تیزی وطراری سے لوگوں کو مثاثر کرکے زیادہ سے زیادہ مال حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، غنیمت کی تقسیم کے وقت یہ سب سے زیادہ بخیل اور سب سے زیادہ بڑا حصہ لینے والے اور لڑائی کے وقت سب سے زیادہ بزدل اور ساتھیوں کو بےیارو مددگار چھوڑنے والے ہیں۔ ١٩۔۳ یا دوسرا مفہوم ہے کہ خیر کا جذبہ بھی ان کے اندر نہیں ہے۔ یعنی مذکورہ خرابیوں اور کوتاہیوں کے ساتھ خیر اور بھلائی سے بھی وہ محروم ہیں۔ ١٩۔٤ یعنی دل سے بلکہ یہ منافق ہیں، کیونکہ ان کے دل کفر و عناد سے بھرے ہوئے ہیں۔ ١٩۔۵ ان کے اعمال کا برباد کر دینا، یا ان کا نفاق۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan