لقمان ⁦۳۱:۱۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۱۲ · پارہ ۲۱

وَٱقۡصِدۡ فِي مَشۡيِكَ وَٱغۡضُضۡ مِن صَوۡتِكَۚ إِنَّ أَنكَرَ ٱلۡأَصۡوَٰتِ لَصَوۡتُ ٱلۡحَمِيرِ

Waqsid fee mashyika waghdudmin sawtika inna ankara al-aswati lasawtualhameer

تراجم

اپنی رفتار میں میانہ روی اختیار کر[1] ، اور اپنی آواز پست کر[2] یقیناً آوازوں میں سب سے بدتر آواز گدھوں کی آواز ہے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی چال اتنی سست نہ ہو جیسے کوئی بیمار ہو اور نہ اتنی تیز ہو کہ شرف ووقار کے خلاف ہو، اسی کو دوسرے مقام پر اس طرح بیان فرمایا «يَمْشُونَ عَلَى الأَرْضِ هَوْنًا» (الفرقان: 63) ”اللہ کے بندے زمین پر وقار اور سکونت کےساتھ چلتے ہیں“۔
  2. یعنی چیخ یا چلا کر بات نہ کر، اس لئے کہ زیادہ اونچی آوازسے بات کرنا پسندیدہ ہوتا تو گدھے کی آواز سب سے اچھی سمجھی جاتی لیکن ایسا نہیں ہے، بلکہ گدھے کی آواز سب سے بدتر اور کریہ ہے۔ اسی لئے حدیث میں آتا ہے کہ (گدھے کی آواز سنو تو شیطان سے پناہ مانگو) (بخاری، کتاب بدء الخلق اور مسلم وغیرہ)۔

اور اپنی چال میں اعتدال اختیار کرو [1] اور اپنی آواز آہستہ رکھو [2] بیشک سب سے بری آواز گدھوں کی آواز ہے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی انسان کو درمیانی رفتار سے چلنا چاہیے، رفتار نہ اتنی تیز ہو کہ بھاگنے کے قریب پہنچ جائے اور نہ اتنی آہستہ کہ سستی میں داخل ہوجائے، یہاں تک کہ جب کوئی شخص جماعت سے نماز پڑھنے جارہا ہو تو اس کو بھی آنحضرت ﷺ نے بھاگنے سے منع فرما کر وقار اور سکون کے ساتھ چلنے کی تاکید فرمائی ہے۔ 12: آواز آہستہ رکھنے سے مراد یہ نہیں ہے کہ انسان اتنا آہستہ بولے کہ سننے والے کو دقت پیش آئے، بلکہ مراد یہ ہے کہ جن کو سنانا مقصود ہے ان تک تو آواز وضاحت کے ساتھ پہنچ جائے، لیکن اس سے زیادہ چیخ چیخ کر بولنا اسلامی آداب کے خلاف ہے، یہاں تک کہ کوئی شخص درس دے رہا ہو، یا وعظ کررہا ہو تو اس کی آواز اتنی ہی بلند ہونی چاہیے جتنی اس کے مخاطبوں کو سننے سمجھنے کے لئے ضرورت ہے، اس سے زیادہ آواز بڑھانے کو بھی اس آیت کے تحت بزرگوں نے منع فرمایا ہے، اس حکم پر خاص طور سے ان حضرات کو غور کرنے کی ضرورت ہے جو بلا ضرورت اسپیکر کا استعمال کرکے لوگوں کے لئے تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱقْصِدْwa-iq'ṣidاور میانہ روی اختیار کرو
    مادہ
    قصد
    اصل لفظ
    اقْصِدْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  2. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  3. مَشْيِكَmashyikaاپنی چال
    مادہ
    مشي
    اصل لفظ
    مَشْي
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. وَٱغْضُضْwa-ugh'ḍuḍاور پست رکھو
    مادہ
    غضض
    اصل لفظ
    يَغُضُّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  5. مِنminمیں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  6. صَوْتِكَṣawtikaاپنی آواز
    مادہ
    صوت
    اصل لفظ
    صَوْت
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  7. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  8. أَنكَرَankaraسب سے زیادہ ناپسندیدہ
    مادہ
    نكر
    اصل لفظ
    أَنكَر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. ٱلْأَصْوَٰتِl-aṣwātiآوازوں میں سے
    مادہ
    صوت
    اصل لفظ
    صَوْت
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  10. لَصَوْتُlaṣawtuالبتہ آواز
    مادہ
    صوت
    اصل لفظ
    صَوْت
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · اسم
  11. ٱلْحَمِيرِl-ḥamīriگدھے کی
    مادہ
    حمر
    اصل لفظ
    حِمار
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اپنی رفتار میں میانہ روی اختیار کر (١) اور اپنی آواز پست کر (٢) یقیناً آوازوں میں سب سے بدتر آواز گدھوں کی آواز ہے۔ ١٩۔١ یعنی چال اتنی سست نہ ہو جیسے کوئی بیمار ہو اور نہ اتنی تیز ہو کہ شرف و وقار کے خلاف ہو۔ اسی کو دوسرے مقام پر اس طرح بیان فرمایا (يَمْشُوْنَ عَلَي الْاَرْضِ هَوْنًا) 25۔ الفرقان:63) اللہ کے بندے زمین پر وقار اور سکونت کے ساتھ چلتے ہیں۔ ١٩۔٢ یعنی چیخ یا چلا کر بات نہ کر، اس لئے کہ زیادہ اونچی آواز سے بات کرنا پسندیدہ ہوتا تو گدھے کی آواز سب سے اچھی سمجھی جاتی لیکن ایسا نہیں، بلکہ گدھے کی آواز سب سے بدتر اور بری ہے۔ اس لئے حدیث میں آتا ہے کہ ' گدھے کی آواز سنو تو شیطان سے پناہ مانگو (بخاری، کتاب بدء الخلق اور مسلم وغیرہ)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan