لقمان ⁦۳۱:۱۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۱۲ · پارہ ۲۱

يَٰبُنَيَّ أَقِمِ ٱلصَّلَوٰةَ وَأۡمُرۡ بِٱلۡمَعۡرُوفِ وَٱنۡهَ عَنِ ٱلۡمُنكَرِ وَٱصۡبِرۡ عَلَىٰ مَآ أَصَابَكَۖ إِنَّ ذَٰلِكَ مِنۡ عَزۡمِ ٱلۡأُمُورِ

Ya bunayya aqimi assalatawa/mur bilmaAAroofi wanha AAani almunkari wasbirAAala ma asabaka inna thalika minAAazmi al-omoor

تراجم

اے میرے پیارے بیٹے! تو نماز قائم رکھنا، اچھے کاموں کی نصیحت کرتے رہنا، برے کاموں سے منع کیا کرنا اور جو مصیبت تم پر آجائے صبر کرنا[1] (یقین مانو) کہ یہ بڑے تاکیدی کاموں میں سے ہے.

Urdu - Muhammad Junagarhi

بیٹا ! نماز قائم کرو، اور لوگوں کو نیکی کی تلقین کرو، اور برائی سے روکو، اور تمہیں جو تکلیف پیش آئے، اس پر صبر کرو۔ بیشک یہ بڑی ہمت کا کام ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. يَٰبُنَىَّyābunayyaاے میرے بیٹے
    مادہ
    بني
    اصل لفظ
    بُنَىّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ ندا · اسم
  2. أَقِمِaqimiقائم کرو
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    أَقامَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. ٱلصَّلَوٰةَl-ṣalataنماز
    مادہ
    صلو
    اصل لفظ
    صَلاة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. وَأْمُرْwamurاور حکم دو
    مادہ
    امر
    اصل لفظ
    أَمَرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  5. بِٱلْمَعْرُوفِbil-maʿrūfiنیکی کا
    مادہ
    عرف
    اصل لفظ
    مَعْرُوف
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  6. وَٱنْهَwa-in'haاور روکو
    مادہ
    نهي
    اصل لفظ
    نَهَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  7. عَنِʿaniسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  8. ٱلْمُنكَرِl-munkariبرائی
    مادہ
    نكر
    اصل لفظ
    مُنكَر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  9. وَٱصْبِرْwa-iṣ'birاور صبر کرو
    مادہ
    صبر
    اصل لفظ
    صَبَرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  10. عَلَىٰʿalāاوپر اس کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  11. مَآmāجو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  12. أَصَابَكَaṣābakaپہنچے تجھ کو
    مادہ
    صوب
    اصل لفظ
    أَصابَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  13. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  14. ذَٰلِكَdhālikaیہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  15. مِنْminمیں سے ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  16. عَزْمِʿazmiبڑی ہمت کے
    مادہ
    عزم
    اصل لفظ
    عَزْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  17. ٱلْأُمُورِl-umūriکاموں
    مادہ
    امر
    اصل لفظ
    أَمْر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اے میرے پیارے بیٹے! تو نماز قائم رکھنا اچھے کاموں کی نصیحت کرتے رہنا، برے کاموں سے منع کیا کرنا اور جو مصیبت تم پر آئے صبر کرنا (١) (یقین مان) کہ یہ بڑے تاکیدی کاموں میں سے ہے (٢) ١٧۔١ اقامۃ صلوۃ، امر بالمعروف، نہی عن المنکر اور مصائب پر صبر کا اس لئے ذکر کیا کہ یہ تینوں اہم ترین عبادات اور امور خیر کی بنیاد ہیں۔ ١٧۔٢ یعنی مذکورہ باتیں ان کاموں میں سے ہیں جن کی اللہ تعالٰی نے تاکید فرمائی ہے اور بندوں پر انہیں فرض قرار دیا ہے۔ یا یہ ترغیب ہے عزم و ہمت پیدا کرنے کی کیونکہ عزم و ہمت کے بغیر اطاعت مذکورہ عمل ممکن نہیں۔ بعض مفسرین کے نزدیک ذَالِکَ کا مرجع صبر ہے۔ اس سے پہلے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی وصیت ہے اور اس راہ میں شدائد و مصائب اور طعن و ملامت ناگزیر ہے، اس لئے اس کے فوراً بعد صبر کی تلقین کرکے واضح کر دیا کہ صبر کا دامن تھامے رکھنا کہ یہ عزم و ہمت کے کاموں میں سے ہے اور اہل عزم و ہمت کا ایک بڑا ہتھیار، اس کے بغیر فریضہ تبلیغ کی ادائیگی ممکن نہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan