لقمان ⁦۳۱:۱۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۱۲ · پارہ ۲۱

وَوَصَّيۡنَا ٱلۡإِنسَٰنَ بِوَٰلِدَيۡهِ حَمَلَتۡهُ أُمُّهُۥ وَهۡنًا عَلَىٰ وَهۡنٖ وَفِصَٰلُهُۥ فِي عَامَيۡنِ أَنِ ٱشۡكُرۡ لِي وَلِوَٰلِدَيۡكَ إِلَيَّ ٱلۡمَصِيرُ

Wawassayna al-insanabiwalidayhi hamalat-hu ommuhu wahnan AAalawahnin wafisaluhu fee AAamayni ani oshkur lee waliwalidaykailayya almaseer

تراجم

ہم نے انسان کو اس کے ماں باپ کے متعلق نصیحت کی[1] ہے، اس کی ماں نے دکھ پر دکھ اٹھا کر[2] اسے حمل میں رکھا اور اس کی دودھ چھڑائی دو برس میں ہے[3] کہ تو میری اور اپنے ماں باپ کی شکر گزاری کر، (تم سب کو) میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. توحید وعبادت الٰہی کے ساتھ ہی والدین کے ساتھ حسن سلوک کی تاکید سےاس نصیحت کی اہمیت واضح ہے۔
  2. اس کا مطلب ہے کہ رحم مادر میں بچہ جس حساب سے بڑھتا جاتا ہے، ماں پر بوجھ بڑھتا جاتا ہے جس سے عورت کمزور سے کمزور تر ہوتی چلی جاتی ہے۔ ماں کی اس مشقت کے ذکر سے اس طرف بھی اشارہ نکلتا ہے کہ والدین کے ساتھ احسان کرتے وقت ماں کو مقدم رکھا جائے، جیسا کہ حدیث میں بھی ہے۔
  3. اس سے معلوم ہوا کہ مدت رضاعت دو سال ہے، اس سے زیادہ نہیں۔

اور ہم نے انسان کو اپنے والدین کے بارے میں یہ تاکید کی ہے۔ (کیونکہ) اس کی ماں نے اسے کمزوری پر کمزوری برداشت کر کے پیٹ میں رکھا، اور دو سال میں اس کا دودھ چھوٹتا ہے۔ کہ تم میرا شکر ادا کرو، اور اپنے ماں باپ کا [1] میرے پاس ہی (تمہیں) لوٹ کر آنا ہے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یہ حضرت لقمان کی نصیحتوں کے درمیان ایک جملہ معترضہ ہے جو اس مناسبت سے لایا گیا ہے کہ حضرت لقمان تو اپنے بیٹے کو شرک سے بچنے اور توحید کا عقیدہ رکھنے کی تاکید کررہے تھے، دوسری طرف مکہ مکرمہ کے بعض مشرکین، جو حضرت لقمان کو ایک دانش مند شخص سمجھتے تھے، جب ان کی اولاد نے توحید کا عقیدہ اختیار کیا تو وہ انہیں دوبارہ شرک اختیار کرنے پر زور دے رہے تھے، اور اولاد پریشان تھی کہ وہ ان ماں باپ کے ساتھ کیا سلوک کرے، اللہ تعالیٰ نے پہلے تو یہ بیان فرمایا ہے کہ ہم نے ہی انسان کو یہ تاکید کی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ اپنے والدین کا بھی شکر ادا کرے، کیونکہ اگرچہ اسے پیدا تو اللہ تعالیٰ نے کیا ہے ؛ لیکن ظاہری اسباب میں والدین ہی اس کا سبب بنے ہیں، پھر والدین میں سے بھی خاص طور پر ماں کی مشقتوں کا تذکرہ کیا گیا ہے کہ کتنی محنت سے اس نے بچے کو پیٹ میں اٹھائے رکھا، اور دو سال تک اسے دودھ پلایا، اور بچے کی پرورش میں دودھ پلانے کا زمانہ ماں کے لئے سب سے زیادہ محنت کا ہوتا ہے، اس لئے ماں بطور خاص اولاد کی طرف سے اچھے سلوک کی مستحق ہے، لیکن اس اچھے سلوک کا یہ مطلب نہیں ہے کہ انسان اپنے دین اور عقیدے کے معاملے میں اللہ تعالیٰ کا حکم ماننے کے بجائے ماں باپ کا حکم ماننا شروع کردے، اسی لئے اس آیت میں والدین کا شکر ادا کرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ نے اپنا شکر ادا کرنے کی تاکید فرمائی ہے ؛ کیونکہ والدین تو صرف ایک ذریعہ ہیں جو اللہ تعالیٰ نے انسان کی پرورش کے لئے پیدا کردیا ہے، ورنہ خالق حقیقی تو خود اللہ تعالیٰ ہیں، لہذا ایک ذریعے کی اہمیت کو خالق حقیقی کی اہمیت سے بڑھایا نہیں جاسکتا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَوَصَّيْنَاwawaṣṣaynāاور تاکید کی ہم نے
    مادہ
    وصي
    اصل لفظ
    وَصَّى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. ٱلْإِنسَٰنَl-insānaانسان کو
    مادہ
    انس
    اصل لفظ
    إِنسان
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. بِوَٰلِدَيْهِbiwālidayhiاپنے والدین کے ساتھ (احسان کرنے کی)
    مادہ
    ولد
    اصل لفظ
    والِدَي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  4. حَمَلَتْهُḥamalathuاٹھایا اس کو
    مادہ
    حمل
    اصل لفظ
    حَمَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  5. أُمُّهُۥummuhuاس کی ماں نے
    مادہ
    امم
    اصل لفظ
    أُمّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  6. وَهْنًاwahnanکمزوری کے ساتھ
    مادہ
    وهن
    اصل لفظ
    وَهْن
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. عَلَىٰʿalāاوپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  8. وَهْنٍwahninکمزوری کے
    مادہ
    وهن
    اصل لفظ
    وَهْن
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. وَفِصَٰلُهُۥwafiṣāluhuاور دودھ چھڑانا اس کا
    مادہ
    فصل
    اصل لفظ
    فِصال
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
  10. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  11. عَامَيْنِʿāmayniدو سال ہوا
    مادہ
    عوم
    اصل لفظ
    عام
    قسمِ کلمہ
    اسم
  12. أَنِaniکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تفسیر
  13. ٱشْكُرْush'kurشکر ادا کرو
    مادہ
    شكر
    اصل لفظ
    شَكَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  14. لِىlīمیرے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  15. وَلِوَٰلِدَيْكَwaliwālidaykaاور اپنے والدین کے لیے
    مادہ
    ولد
    اصل لفظ
    والِدَي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  16. إِلَىَّilayyaمیری طرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  17. ٱلْمَصِيرُl-maṣīruلوٹنا ہے
    مادہ
    صير
    اصل لفظ
    مَصِير
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

ہم نے انسان کو اس کے ماں باپ کے متعلق نصیحت کی (١) ہے، اس کی ماں نے دکھ پر دکھ اٹھا کر (٢) اسے حمل میں رکھا اور اس کی دودھ چھڑائی دو برس میں ہے (٣) کہ تو میری اور اپنے ماں باپ کی شکر گزاری کر، (تم سب کو) میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔ ١٤۔١ توحید و عبادت الٰہی کے ساتھ ہی والدین کے ساتھ حسن سلوک کی تاکید سے اس نصیحت کی اہمیت واضح ہے۔ ١٤۔٢ اس کا مطلب ہے رحم مادر میں بچہ جس حساب سے بڑھتا جاتا ہے، ماں پر بوجھ بڑھتا جاتا ہے جس سے عورت کمزور سے کمزور تر ہوتی چلی جاتی ہے۔ ماں کی اس مشقت کے ذکر سے اس طرف بھی اشارہ نکلتا ہے کہ والدین کے ساتھ احسان کرتے وقت ماں کو مقدم رکھا جائے، جیسا کہ حدیث میں بھی ہے۔ ١٤۔٣ اس سے معلوم ہوا کہ مدت رضاعت دو سال ہے، اس سے زیادہ نہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan