آل عمران ⁦۳:۳۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۴ · پارہ ۳

فَلَمَّا وَضَعَتۡهَا قَالَتۡ رَبِّ إِنِّي وَضَعۡتُهَآ أُنثَىٰ وَٱللَّهُ أَعۡلَمُ بِمَا وَضَعَتۡ وَلَيۡسَ ٱلذَّكَرُ كَٱلۡأُنثَىٰۖ وَإِنِّي سَمَّيۡتُهَا مَرۡيَمَ وَإِنِّيٓ أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ ٱلشَّيۡطَٰنِ ٱلرَّجِيمِ

Falamma wadaAAat-ha qalatrabbi innee wadaAAtuha ontha wallahuaAAlamu bima wadaAAat walaysa aththakarukalontha wa-innee sammaytuha maryamawa-innee oAAeethuha bika wathurriyyatahamina ashshaytani arrajeem

تراجم

جب بچی کو جنا تو کہنے لگیں کہ پروردگار! مجھے تو لڑکی ہوئی، اللہ تعالیٰ کو خوب معلوم ہے کہ کیا اوﻻد ہوئی ہے اور لڑکا لڑکی جیسا نہیں[1] میں نے اس کا نام مریم رکھا[2]، میں اسے اور اس کی اوﻻد کو شیطان مردود سے تیری پناه میں دیتی ہوں۔[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi

پھر جب ان سے لڑکی پیدا ہوئی تو وہ (حسرت سے) کہنے لگیں : یا رب یہ تو مجھ سے لڑکی پیدا ہوگئی ہے۔ حالانکہ اللہ کو خوب علم تھا کہ ان کے یہاں کیا پیدا ہوا ہے۔ اور لڑکا لڑکی جیسا نہیں ہوتا، میں نے اس کا نام مریم رکھ دیا ہے اور میں اسے اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے حفاظت کے لیے آپ کی پناہ میں دیتی ہوں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَمَّاfalammāپھر جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَمّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · ظرفِ زمان
  2. وَضَعَتْهَاwaḍaʿathāاس نے جنم دیا اس کو
    مادہ
    وضع
    اصل لفظ
    وَضَعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. قَالَتْqālatکہنے لگی
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  4. رَبِّrabbiاے میرے رب
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. إِنِّىinnīبیشک میں نے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  6. وَضَعْتُهَآwaḍaʿtuhāمیں نے جنم دیا
    مادہ
    وضع
    اصل لفظ
    وَضَعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  7. أُنثَىٰunthāلڑکی
    مادہ
    انث
    اصل لفظ
    أُنثَى
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. وَٱللَّهُwal-lahuاور اللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · اسمِ علم
  9. أَعْلَمُaʿlamuزیادہ جانتا ہے
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    أَعْلَم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. بِمَاbimāساتھ اس کے جو۔ جو کچھ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  11. وَضَعَتْwaḍaʿatاس نے جنم دیا
    مادہ
    وضع
    اصل لفظ
    وَضَعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  12. وَلَيْسَwalaysaاورنہیں ہے
    مادہ
    ليس
    اصل لفظ
    لَيْسَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  13. ٱلذَّكَرُl-dhakaruلڑکا
    مادہ
    ذكر
    اصل لفظ
    ذَكَر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  14. كَٱلْأُنثَىٰkal-unthāمانند لڑکی کے۔ لڑکی کی طرح
    مادہ
    انث
    اصل لفظ
    أُنثَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  15. وَإِنِّىwa-innīاوربیشک میں نے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  16. سَمَّيْتُهَاsammaytuhāمیں نے نام رکھا اس کا
    مادہ
    سمو
    اصل لفظ
    سَمَّى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  17. مَرْيَمَmaryamaمریم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَرْيَم
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  18. وَإِنِّىٓwa-innīاوربیشک میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  19. أُعِيذُهَاuʿīdhuhāمیں پناہ میں دیتی ہوں اس کو
    مادہ
    عوذ
    اصل لفظ
    أُعِيذُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  20. بِكَbikaساتھ تیری
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  21. وَذُرِّيَّتَهَاwadhurriyyatahāاوراس کی اولاد کو
    مادہ
    ذرر
    اصل لفظ
    ذُرِّيَّة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
  22. مِنَminaسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  23. ٱلشَّيْطَٰنِl-shayṭāniشیطان
    مادہ
    شطن
    اصل لفظ
    شَيْطان
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسمِ علم
  24. ٱلرَّجِيمِl-rajīmiمردود
    مادہ
    رجم
    اصل لفظ
    رَجِيم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

جب بچی کو جنا تو کہنے لگی اے پروردگار! مجھے تو لڑکی ہوئی ہے، اللہ تعالٰی کو خوب معلوم ہے کہ کیا اولاد ہوئی ہے اور لڑکا لڑکی جیسا نہیں (١) میں نے اس کا نام مریم رکھا (٢) میں اسے اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے تیری پناہ میں دیتی ہوں (٣) ٣٦۔١ اس جملے میں حسرت کا اظہار بھی ہے اور عذر کا بھی۔ حسرت اس طرح کہ میری امید کے برعکس لڑکی ہوئی ہے اور عذر اس طرح کہ نذر سے مقصود تو تیری رضا کے لئے ایک خدمت گار وقف کرنا تھا اور یہ کام ایک مرد ہی زیادہ بہتر طریقے سے کر سکتا تھا۔ اب جو کچھ بھی ہے تو اسے جانتا ہے (فتح القدیر) ٣٦۔٢ حافظ ابن کثیر نے اس سے اور حدیث نبوی سے استدلال کرتے ہوئے لکھا ہے بچے کا نام ولادت کے پہلے روز رکھنا چاہیے اور ساتویں دن نام رکھنے والی حدیث کو ضعیف قرار دے دیا۔ لیکن حافظ ابن القیم نے تمام احادیث پر بحث کر کے آخر میں لکھا ہے کہ پہلے روز، تیسرے روز یا ساتویں روز نام رکھا جا سکتا ہے، اس مسئلے میں گنجائش ہے۔ ٣٦۔٣ اللہ تعالٰی نے یہ دعا قبول فرمائی چنانچہ حدیث صحیح میں ہے کہ جو بچہ بھی پیدا ہوتا ہے تو شیطان اس کو مس کرتا ہے (چھوتا) ہے۔ جس سے وہ چیختا ہے۔ لیکن اللہ تعالٰی نے اس مس شیطان سے حضرت مریم علیہا السلام کو اور ان کے بیٹے (حضرت عیسیٰ علیہ السلام) کو محفوظ رکھا (صحیح بخاری، کتاب التفسیر)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan