آل عمران ⁦۳:۱۹۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۷۶ · پارہ ۴

مَتَٰعٞ قَلِيلٞ ثُمَّ مَأۡوَىٰهُمۡ جَهَنَّمُۖ وَبِئۡسَ ٱلۡمِهَادُ

MataAAun qaleelun thumma ma/wahumjahannamu wabi/sa almihad

تراجم

یہ تو بہت ہی تھوڑا فائده ہے[1] ، اس کے بعد ان کا ٹھکانہ تو جہنم ہے اور وه بری جگہ ہے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی یہ دنیا کے وسائل، آسائشیں اور سہولتیں بظاہر کتنی ہی زیادہ کیوں نہ ہوں، درحقیقت متاع قلیل ہی ہیں، کیونکہ بالآخر انہیں فنا ہونا ہے اور ان کے بھی فنا ہونے سے پہلےوہ حضرات خود فنا ہو جائیں گے، جو ان کے حصول کی کوششوں میں اللہ کو بھی فراموش کئے رکھتے ہیں اور ہر قسم کے اخلاقی ضابطوں اور اللہ کی حدوں کو بھی پامال کرتے ہیں۔

یہ تو تھوڑا سا مزہ ہے جو یہ اڑا رہے ہیں) پھر ان کا ٹھکانا جہنم ہے، اور وہ بدترین بچھونا ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. مَتَٰعٌmatāʿunفائدہ ہے
    مادہ
    متع
    اصل لفظ
    مَتاع
    قسمِ کلمہ
    اسم
  2. قَلِيلٌqalīlunتھوڑا سا
    مادہ
    قلل
    اصل لفظ
    قَلِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. ثُمَّthummaپھر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ثُمّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  4. مَأْوَىٰهُمْmawāhumٹھکانا ان کا
    مادہ
    اوي
    اصل لفظ
    مَأْوَى
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  5. جَهَنَّمُjahannamuجہنم ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    جَهَنَّم
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  6. وَبِئْسَwabi'saاور کتنا برا ہے
    مادہ
    باس
    اصل لفظ
    بِئْسَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  7. ٱلْمِهَادُl-mihāduٹھکانہ
    مادہ
    مهد
    اصل لفظ
    مِهاد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

یہ تو بہت ہی تھوڑا فائدہ ہے (١) اس کے بعد ان کا ٹھکانہ توجہنم ہے اور وہ بری جگہ ہے۔ ١٩٧۔١ یعنی دنیا کے وسائل، آسائش اور سہولتیں بظاہر کتنی ہی زیادہ کیوں نہ ہوں، درحقیقت متاعِ قلیل ہی ہیں کیونکہ بالاخر انہیں فنا ہونا ہے اور ان کے بھی فنا ہونے سے پہلے وہ حضرات خود فنا ہو جائیں گے، جو ان کے حصول کی کوششوں میں اللہ کو بھی فراموش کئے رکھتے ہیں اور ہر قسم کے اخلاقی ضابطوں اور اللہ کی حدوں کو بھی پامال کرتے ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan