آل عمران ۳:۱۲۰
إِن تَمۡسَسۡكُمۡ حَسَنَةٞ تَسُؤۡهُمۡ وَإِن تُصِبۡكُمۡ سَيِّئَةٞ يَفۡرَحُواْ بِهَاۖ وَإِن تَصۡبِرُواْ وَتَتَّقُواْ لَا يَضُرُّكُمۡ كَيۡدُهُمۡ شَيۡـًٔاۗ إِنَّ ٱللَّهَ بِمَا يَعۡمَلُونَ مُحِيطٞ
In tamsaskum hasanatun tasu/humwa-in tusibkum sayyi-atun yafrahoo bihawa-in tasbiroo watattaqoo la yadurrukumkayduhum shay-an inna Allaha bima yaAAmaloona muheet
تراجم
تمہیں اگر بھلائی ملے تو یہ ناخوش ہوتے ہیں ہاں! اگر برائی پہنچے تو خوش ہوتے ہیں[1] ، تم اگر صبر کرو اور پرہیزگاری کرو تو ان کا مکر تمہیں کچھ نقصان نہ دے گا[2]۔ اللہ تعالیٰ نے انکے اعمال کا احاطہ کر رکھا ہے.
- اس میں منافقین کی اس شدید عداوت کا ذکر ہے جو انہیں مومنوں کے ساتھ تھی اور وہ یہ کہ جب مسلمانوں کو خوش حالی میسر آتی،اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کو تائید ونصرت ملتی اورمسلمانوں کی تعداد وقوت میں اضافہ ہوتا تومنافقین کو بہت برا لگتا اور اگر مسلمان قحط سالی یا تنگدستی میں مبتلا ہوتے، یا اللہ کی مشیت ومصلحت سے دشمن، وقتی طور پرمسلمانوں پر غالب آجاتے (جیسے جنگ احد میں ہوا) تو بڑے خوش ہوتے۔ مقصدبتلانے کا یہ ہے کہ جن لوگوں کا یہ حال ہو، کیا وہ اس لائق ہو سکتے ہیں کہ مسلمان ان سے محبت کی پینگیں بڑھائیں اور انہیں اپنا رازدان اوردوست بنائیں ؟ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے یہود ونصاریٰ سے بھی دوستی رکھنے سے منع فرمایا ہے (جیسا کہ قرآن کریم کے دوسرے مقامات پر ہے) اسی لئے وہ بھی مسلمانوں سے نفرت وعداوت رکھتے، ان کی کامیابیوں سے ناخوش اور ان کی ناکامیوں سے خوش ہوتے ہیں۔
- یہ ان کے مکروفریب سے بچنے کا طریقہ اور علاج ہے۔ گویامنافقین اور دیگر اعدائے اسلام ومسلمین کی سازشوں سے بچنے کے لئے صبر اور تقویٰ نہایت ضروری ہے۔ اس صبر اور تقویٰ کے فقدان نے غیر مسلموں کی سازشوں کو کامیاب بنا رکھا ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ کافروں کی یہ کامیابی مادی اسباب ووسائل کی فراوانی اور سائنس وٹیکنالوجی میں ان کی ترقی کا نتیجہ ہے۔ حالانکہ واقعہ یہ ہے کہ مسلمانوں کی پستی وزوال کا اصل سبب یہی ہے کہ وہ اپنے دین پر استقامت (جو صبر کا متقاضی ہے) سے محروم اور تقویٰ سے عاری ہوگئے ہیں جو مسلمان کی کامیابی کی کلید اور تائید الٰہی کے حصول کا ذریعہ ہیں۔
اگر تمہیں کوئی بھلائی مل جائے تو ان کو برا لگتا ہے، اور اگر تمہیں کوئی گزند پہنچے تو یہ اس سے خوش ہوتے ہیں، اگر تم صبر اور تقوی سے کام لو تو ان کی چالیں تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گی۔ جو کچھ یہ کر رہے ہیں وہ سب اللہ کے (علم اور قدرت کے) احاطے میں ہے۔
لفظ بہ لفظ
- إِنinاگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ شرط
- تَمْسَسْكُمْtamsaskumپہنچے تم کو۔ پہنچ جائے تم کو
- مادہ
- مسس
- اصل لفظ
- مَسَّ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- حَسَنَةٌḥasanatunکوئی بھلائی
- مادہ
- حسن
- اصل لفظ
- حَسَنَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- تَسُؤْهُمْtasu'humبری لگتی ہے ان کو
- مادہ
- سوا
- اصل لفظ
- ساءَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- وَإِنwa-inاور اگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ شرط
- تُصِبْكُمْtuṣib'kumپہنچتی ہے تم کو
- مادہ
- صوب
- اصل لفظ
- أَصابَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- سَيِّئَةٌsayyi-atunکوئی برائی
- مادہ
- سوا
- اصل لفظ
- سَيِّئَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- يَفْرَحُوا۟yafraḥūوہ خوش ہوتے ہیں
- مادہ
- فرح
- اصل لفظ
- فَرِحَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- بِهَاbihāاس پر۔ ساتھ اس کے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- وَإِنwa-inاور اگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ شرط
- تَصْبِرُوا۟taṣbirūتم صبر کرو
- مادہ
- صبر
- اصل لفظ
- صَبَرَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- وَتَتَّقُوا۟watattaqūاور تقوی کرو
- مادہ
- وقي
- اصل لفظ
- اتَّقَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- لَاlāنہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نفی
- يَضُرُّكُمْyaḍurrukumنقصان دے گی تم کو
- مادہ
- ضرر
- اصل لفظ
- يَضُرَّ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- كَيْدُهُمْkayduhumچال ان کی
- مادہ
- كيد
- اصل لفظ
- كَيْد
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- شَيْـًٔاshayanکچھ بھی
- مادہ
- شيا
- اصل لفظ
- شَىْء
- قسمِ کلمہ
- اسم
- إِنَّinnaبیشک
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب
- ٱللَّهَl-lahaاللہ تعالیٰ
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- بِمَاbimāساتھ اس کے جو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ موصول
- يَعْمَلُونَyaʿmalūnaوہ عمل کرتے ہیں
- مادہ
- عمل
- اصل لفظ
- عَمِلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- مُحِيطٌmuḥīṭunگھیرنے والا ہے
- مادہ
- حوط
- اصل لفظ
- مُحِيط
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
تمہیں اگر بھلائی ملے تو یہ ناخوش ہوتے ہیں ہاں! اگر برائی پہنچے تو خوش ہوتے ہیں (١) تم اگر صبر کرو اور پرہیز گاری کرو تو ان کا مکر تمہیں کچھ نقصان نہ دے گا اللہ تعالٰی نے ان کے اعمال کا احاطہ کر رکھا ہے۔ ١٢٠۔١ اس میں منافقین کی شدید عداوت کا ذکر ہے جو انہیں مومنوں کے ساتھ تھی اور وہ یہ کہ جب مسلمانوں کو خوش حالی میسر آتی، اللہ تعالٰی کی طرف سے ان کو تائید و نصرت ملتی اور مسلمانوں کی تعداد و قوت میں اضافہ ہوتا تو منافقین کو بہت برا لگتا اور اگر مسلمان قحط سالی یا تنگدستی میں مبتلا ہوتے یا اللہ کی مشیت و مصلحت سے دشمن وقتی طور پر مسلمانوں پر غالب آجاتے (جیسے جنگ احد میں ہوا) تو بڑے خوش ہوتے۔ مقصد بتلانے سے یہ ہے جن لوگوں کا یہ حال ہو، کیا وہ اس لائق ہو سکتے ہیں کہ مسلمان ان سے محبت کی پینگیں بڑھائیں اور انہیں اپنا راز دار اور دوست بنائیں؟ اسی لئے اللہ تعالٰی نے یہود و نصاریٰ سے بھی دوستی رکھنے سے منع فرمایا (جیسا کہ قرآن کریم کے دوسرے مقامات پر ہے)۔ اس لیے کہ وہ بھی مسلمانوں سے نفرت وعداوت رکھتے ان کی کامیابیوں سے ناخوش اور ان کی ناکامیوں سے خوش ہوتے ہیں۔ ١٢٠۔٢ یہ ان کے مکر و فریب سے بچنے کا طریقہ اور علاج ہے۔ گویا منافقین اور دیگر دشمنان اسلام و مسلمین کی سازشوں سے بچنے کے لئے صبر اور تقویٰ نہایت ضروری ہے۔ اس صبر اور تقویٰ کے فقدان نے غیر مسلموں کی سازشوں کو کامیاب بنا رکھا ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ کافروں کی یہ کامیابی مادی اسباب اور وسائل کی فروانی اور سائنس و ٹیکنالوجی میں ان کی ترقی کا نتیجہ ہے۔ حالانکہ واقعہ یہ ہے کہ مسلمانوں کی پستی اور زوال کا اصل سبب یہی ہے کہ وہ اپنے دین پر استقامت (صبر کے دامن) سے محروم اور تقوے سے عاری ہوگئے جو مسلمانوں کی کامیابی کی کلید اور تائید الٰہی کے حصول کا ذریعہ ہیں۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan