آل عمران ۳:۱۱۳
۞لَيۡسُواْ سَوَآءٗۗ مِّنۡ أَهۡلِ ٱلۡكِتَٰبِ أُمَّةٞ قَآئِمَةٞ يَتۡلُونَ ءَايَٰتِ ٱللَّهِ ءَانَآءَ ٱلَّيۡلِ وَهُمۡ يَسۡجُدُونَ
Laysoo sawaan min ahli alkitabiommatun qa-imatun yatloona ayati Allahianaa allayli wahum yasjudoon
تراجم
یہ سارے کے سارے یکساں نہیں بلکہ ان اہل کتاب میں ایک جماعت (حق پر) قائم رہنے والی بھی ہے جو راتوں کے وقت بھی کلام اللہ کی تلاوت کرتے ہیں اور سجدے بھی کرتے ہیں.
(لیکن) سارے اہل کتاب ایک جیسے نہیں ہیں، اہل کتاب ہی میں وہ لوگ بھی ہیں جو (راہ راست پر) قائم ہیں، جو رات کے اوقات میں اللہ کی آیتوں کی تلاوت کرتے ہیں اور جو (اللہ کے آگے) سجدہ ریز ہوتے ہیں۔ [1]
- : اس سے مراد وہ اہل کتاب ہیں جو آنحضرت ﷺ پر ایمان لے آئے تھے، مثلاً یہودیوں میں سے حضرت عبداللہ بن سلام ؓ
لفظ بہ لفظ
- لَيْسُوا۟laysūنہیں ہیں وہ سب
- مادہ
- ليس
- اصل لفظ
- لَيْسَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- سَوَآءًsawāanبرابر
- مادہ
- سوي
- اصل لفظ
- سَواء
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مِّنْminسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- أَهْلِahliاہل
- مادہ
- اهل
- اصل لفظ
- أَهْل
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلْكِتَٰبِl-kitābiکتاب میں (سے)
- مادہ
- كتب
- اصل لفظ
- كِتاب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- أُمَّةٌummatunایک جماعت ہے
- مادہ
- امم
- اصل لفظ
- أُمَّة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- قَآئِمَةٌqāimatunقائم رہتی ہیں۔ کھڑی رہتی ہے
- مادہ
- قوم
- اصل لفظ
- قائِمَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- يَتْلُونَyatlūnaوہ تلاوت کرتے ہیں۔ پڑھتے ہیں
- مادہ
- تلو
- اصل لفظ
- تَلَى
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- ءَايَٰتِāyātiآیات کو
- مادہ
- ايي
- اصل لفظ
- آيَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱللَّهِl-lahiاللہ کی
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- ءَانَآءَānāaگھڑیوں میں
- مادہ
- اني
- اصل لفظ
- آناء
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ زمان
- ٱلَّيْلِal-layliرات کی
- مادہ
- ليل
- اصل لفظ
- لَيْل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَهُمْwahumاور وہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ حال · ضمیرِ شخصی
- يَسْجُدُونَyasjudūnaسجدہ کرتے ہیں
- مادہ
- سجد
- اصل لفظ
- سَجَدَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
ظلم نہیں سزا حضرت ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں اہل کتاب اور اصحاب محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) برابر نہیں، مسند احمد میں ہے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عشاء کی نماز میں ایک مرتبہ دیر لگا دی پھر جب آئے تو جو اصحاب منتظر تھے ان سے فرمایا کسی دین والا اس وقت تک اللہ کا ذکر نہیں کر رہا مگر صرف تم ہی اللہ کے ذکر میں ہو اس پر یہ آیت نازل ہوئی لیکن اکثر مفسرین کا قول ہے کہ اہل کتاب کے علماء مثلاً حضرت عبداللہ بن سلام حضرت اسد بن عبید، حضرت ثعلبہ بن شعبہ وغیرہ کے بارے میں یہ آیت آئی کہ یہ لوگ ان اہل کتاب میں شامل نہیں جن کی مذمت پہلے گزاری، بلکہ یہ باایمان جماعت امر اللہ پر قائم شریعت محمدیہ کی تابع ہے استقامت و یقین اس میں ہے یہ پاکباز لوگ راتوں کے وقت تہجد کی نماز میں بھی اللہ کے کلام کی تلاوت کرتے رہتے ہیں اللہ پر قیامت پر ایمان رکھتے ہیں اور لوگوں کو بھی انہی باتوں کا حکم کرتے ہیں ان کے خلاف سے روکتے ہیں نیک کاموں میں پیش پیش رہا کرتے ہیں اب اللہ تعالیٰ انہیں خطاب عطا فرماتا ہے کہ یہ صالح لوگ ہیں اور سورت کے آخر میں بھی فرمایا آیت (وَاِنَّ مِنْ اَھْلِ الْكِتٰبِ لَمَنْ يُّؤْمِنُ باللّٰهِ وَمَآ اُنْزِلَ اِلَيْكُمْ وَمَآ اُنْزِلَ اِلَيْھِمْ خٰشِعِيْنَ لِلّٰهِ ) 3 ۔ آل عمران :199) بعض اہل کتاب اللہ تعالیٰ پر اس قرآن پر اور توراۃ و انجیل پر بھی ایمان رکھتے ہیں اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہتے ہیں یہاں بھی فرمایا کہ ان کے یہ نیک اعمال ضائع نہ ہوں بلکہ پورا بدلہ ملے گا، تمام پرہیزگار لوگ اللہ کی نظروں میں ہیں وہ کسی کے اچھے عمل کو برباد نہیں کرتا۔ وہاں ان بےدین لوگوں کو اللہ کے ہاں نہ مال نفع دے گا نہ اولاد یہ تو جہنمی ہیں۔ صر کے معنی سخت سردی کے ہیں جو کھیتوں کو جلا دیتی ہے، غرض جس طرح کسی کی تیار کھیتی پر برف پڑے اور وہ جل کر خاکستر ہوجائے نفع چھوڑ اصل بھی غارت ہوجائے اور امیدوں پر پانی پھرجائے اسی طرح یہ کفار ہیں جو کچھ یہ خرچ کرتے ہیں اس کا نیک بدلہ تو کہاں اور عذاب ہوگا۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ظلم نہیں بلکہ یہ ان کی بداعمالیوں کی سزا ہے۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir