العنكبوت ۲۹:۶۶
لِيَكۡفُرُواْ بِمَآ ءَاتَيۡنَٰهُمۡ وَلِيَتَمَتَّعُواْۚ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُونَ
Liyakfuroo bima ataynahumwaliyatamattaAAoo fasawfa yaAAlamoon
تراجم
تاکہ ہماری دی ہوئی نعمتوں سے مکرتے رہیں اور برتتے رہیں[1] ۔ ابھی ابھی پتہ چل جائے گا.
کرلیں یہ لوگ ناشکری اس نعمت کی جو ہم نے ان کو دی ہے، اور اڑالیں کچھ مزے۔ پھر وہ وقت دور نہیں جب انہیں سب پتہ چل جائے گا۔
لفظ بہ لفظ
- لِيَكْفُرُوا۟liyakfurūتاکہ وہ ناشکری کریں
- مادہ
- كفر
- اصل لفظ
- كَفَرَ
- قسمِ کلمہ
- لامِ تعلیل · فعل · ضمیرِ شخصی
- بِمَآbimāاس چیز کی
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ موصول
- ءَاتَيْنَٰهُمْātaynāhumجو دی ہم نے ان کو
- مادہ
- اتي
- اصل لفظ
- آتَى
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- وَلِيَتَمَتَّعُوا۟waliyatamattaʿūاور تاکہ وہ فائدہ اٹھائیں
- مادہ
- متع
- اصل لفظ
- تَمَتَّعَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · لامِ تعلیل · فعل · ضمیرِ شخصی
- فَسَوْفَfasawfaپس عنقریب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- سَوْف
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ استقبال
- يَعْلَمُونَyaʿlamūnaوہ جان لیں گے
- مادہ
- علم
- اصل لفظ
- عَلِمَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
تاکہ ہماری دی ہوئی نعمتوں سے مکرتے رہیں اور برتتے رہیں (١) ابھی ابھی پتہ چل جائے گا۔ ٦٦۔١ یہ لام کئی ہے جو علت کے لیے ہے۔ یعنی نجات کے بعد ان کا شرک کرنا اس لئے ہے کہ وہ کفران نعمت کریں اور دنیا کی لذتوں سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔ کیونکہ اگر وہ ناشکری نہ کرتے تو اخلاص پر قائم رہتے اور صرف اللہ واحد کو ہی ہمیشہ پکارتے۔ گو ان کا مقصد کفر کرنا نہیں ہے لیکن دوبارہ شرک کے ارتکاب کا نتیجہ بہرحال کفر ہی ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan