العنكبوت ⁦۲۹:۵۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۰۳ · پارہ ۲۱

يَسۡتَعۡجِلُونَكَ بِٱلۡعَذَابِ وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيطَةُۢ بِٱلۡكَٰفِرِينَ

YastaAAjiloonaka bilAAathabiwa-inna jahannama lamuheetatun bilkafireen

تراجم

یہ عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں اور (تسلی رکھیں) جہنم کافروں کو گھیر لینے والی ہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. پہلا يَسْتَعْجِلُونَكَ بطور خبر کے تھا اور یہ دوسرا بطور تعجب کے ہے یعنی یہ امر تعجب انگیز ہے کہ عذاب کی جگہ (جہنم) ان کو اپنےگھیرے میں لئے ہوئے ہے۔ پھر بھی عذاب کے لئے جلدی مچا رہے ہیں؟ حالاں کہ ہرآنے والی چیز قریب ہی ہوتی ہے، اسے دور کیوں سمجھتے ہیں؟ یا پھر یہ تکرار بطور تاکید کے ہے۔

یہ تم سے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں، اور یقینا جہنم ان کو گھیرے میں لے لے گی۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. يَسْتَعْجِلُونَكَyastaʿjilūnakaوہ جلدی مانگتے ہیں تجھ سے
    مادہ
    عجل
    اصل لفظ
    اسْتَعْجَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  2. بِٱلْعَذَابِbil-ʿadhābiعذاب
    مادہ
    عذب
    اصل لفظ
    عَذاب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  3. وَإِنَّwa-innaاور بیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نصب
  4. جَهَنَّمَjahannamaجہنم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    جَهَنَّم
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  5. لَمُحِيطَةٌۢlamuḥīṭatunالبتہ گھیرنے والی ہے
    مادہ
    حوط
    اصل لفظ
    مُحِيطَة
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · اسم
  6. بِٱلْكَٰفِرِينَbil-kāfirīnaکافروں کو
    مادہ
    كفر
    اصل لفظ
    كافِر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

یہ عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں اور (تسلی رکھیں) جہنم کافروں کو گھیر لینے والی ہے۔ (۱) ٥٤۔١پہلا یستعجلونک بطور خبر کے تھا اور یہ دوسرا بطور تعجب کے ہے یعنی یہ امر تعجب انگیز ہے کہ عذاب کی جگہ ان کو اپنے گھیرے میں لیے ہوئے ہے۔ پھر بھی یہ عذاب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں؟ حالاں کہ ہر آنے والی چیز قریب ہی ہوتی ہے اسے دور کیوں سمجھتے ہیں؟ یا پھر یہ تکرار بطور تاکید کے ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan