العنكبوت ⁦۲۹:۳۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۰۰ · پارہ ۲۰

وَلَمَّآ أَن جَآءَتۡ رُسُلُنَا لُوطٗا سِيٓءَ بِهِمۡ وَضَاقَ بِهِمۡ ذَرۡعٗاۖ وَقَالُواْ لَا تَخَفۡ وَلَا تَحۡزَنۡ إِنَّا مُنَجُّوكَ وَأَهۡلَكَ إِلَّا ٱمۡرَأَتَكَ كَانَتۡ مِنَ ٱلۡغَٰبِرِينَ

Walamma an jaat rusulunalootan see-a bihim wadaqa bihim tharAAan waqaloola takhaf wala tahzan inna munajjookawaahlaka illa imraataka kanat mina alghabireen

تراجم

پھر جب ہمارے قاصد لوط (علیہ السلام) کے پاس پہنچے تو وه ان کی وجہ سے غمگین ہوئے اور دل ہی دل میں رنج کرنے لگے[1] ۔ قاصدوں نے کہا آپ نہ خوف کھایئے نہ آزرده ہوں، ہم آپ کو مع آپ کے متعلقین کے بچالیں گے مگر آپ کی[2] بیوی کہ وه عذاب کے لیے باقی ره جانے والوں میں سے ہوگی.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. سِيءَ بِهِمْ کے معنی ہیں۔ ان کے پاس ایسی چیز آئی جو انہیں بری لگی اور اس سے ڈر گئے۔ اس لیے کہ لوط (عليه السلام) نے ان فرشتوں کو، جو انسانی شکل میں آئے تھے، انسان ہی سمجھا۔ ڈرے اپنی قوم کی عادت بد اور سرکشی کی وجہ سے کہ ان خوبصورت مہمانوں کی آمد کا علم اگر انہیں ہوگیا تو وہ ان سے زبردستی بےحیائی کا ارتکاب کریں گے، جس سے میری رسوائی ہوگی۔ ضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا یہ کنایہ ہے عاجزی سے۔ جیسے ضَاقَتْ يَدُهُ (ہاتھ کا تنگ ہونا) کنایہ ہے فقر سے۔ یعنی ان خوش شکل مہمانوں کو بدخصلت قوم سے بچانے کی کوئی تدبیر انہیں نہیں سوجھی، جس کی وجہ سے وہ غمگین اور دل ہی دل میں پریشان تھے۔
  2. فرشتوں نے حضرت لوط (عليه السلام) کی اس پریشانی اور غم وحزن کی کیفیت کو دیکھا تو انہیں تسلی دی، اور کہا کہ آپ کوئی خوف اور حزن نہ کریں، ہم اللہ کی طرف سے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں۔ ہمارا مقصد آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو، سوائے آپ کی بیوی کے، نجات دلانا ہے۔

اور جب ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے لوط کے پاس پہنچے تو لوط ان کی وجہ سے سخت پریشان ہوئے، اور ان کی وجہ سے ان کا دل تنگ ہونے لگا، ان فرشتوں نے کہا : آپ نہ ڈریے، اور نہ غم کیجیے۔ ہم آپ کو اور آپ کے متعلقین کو بچالیں گے، سوائے آپ کی بیوی کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں شامل رہے گی۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَمَّآwalammāاور جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَمّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · ظرفِ زمان
  2. أَنanیہ کہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری
  3. جَآءَتْjāatآگئے
    مادہ
    جيا
    اصل لفظ
    جاءَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  4. رُسُلُنَاrusulunāہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے)
    مادہ
    رسل
    اصل لفظ
    رَسُول
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  5. لُوطًاlūṭanلوط کے پاس
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لُوط
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  6. سِىٓءَsīaغمگین ہو
    مادہ
    سوا
    اصل لفظ
    ساءَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  7. بِهِمْbihimان پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  8. وَضَاقَwaḍāqaاور تنگ ہوا
    مادہ
    ضيق
    اصل لفظ
    ضاقَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  9. بِهِمْbihimان سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  10. ذَرْعًاdharʿanدل میں
    مادہ
    ذرع
    اصل لفظ
    ذَرْع
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. وَقَالُوا۟waqālūاور انہوں نے کہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  12. لَاlāنہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  13. تَخَفْtakhafڈرو
    مادہ
    خوف
    اصل لفظ
    خافَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  14. وَلَاwalāاور نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نہی
  15. تَحْزَنْtaḥzanغم کرو
    مادہ
    حزن
    اصل لفظ
    يَحْزُن
    قسمِ کلمہ
    فعل
  16. إِنَّاinnāبیشک ہم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  17. مُنَجُّوكَmunajjūkaنجات دینے والے ہیں تجھ کو
    مادہ
    نجو
    اصل لفظ
    مُنَجُّو
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  18. وَأَهْلَكَwa-ahlakaاور تیرے گھر والوں کو
    مادہ
    اهل
    اصل لفظ
    أَهْل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
  19. إِلَّاillāسوائے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حصر
  20. ٱمْرَأَتَكَim'ra-atakaتیری بیوی کے
    مادہ
    مرا
    اصل لفظ
    امْرَأَت
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  21. كَانَتْkānatہے وہ
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  22. مِنَminaسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  23. ٱلْغَٰبِرِينَl-ghābirīnaپیچھے رہنے والوں میں (سے)
    مادہ
    غبر
    اصل لفظ
    غابِر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

پھر جب ہمارے قاصد لوط(علیہ السلام) کے پاس پہنچے تو وہ ان کی وجہ سے غمگین ہوئے اور دل ہی دل میں رنج کرنے لگے (١) قاصدوں نے کہا آپ نہ خوف کھائیے نہ آرزدہ ہوں، ہم آپ کو مع آپ کے متعلقین کے بچا لیں گے مگر آپ کی (٢) بیوی کہ وہ عذاب کے لئے باقی رہ جانے والوں میں سے ہوگی۔ ٣٣۔١ لوط علیہ السلام نے ان فرشتوں کو، جو انسانی شکل میں آئے تھے، انسان ہی سمجھا۔ ڈرے اپنی قوم کی عادت بد اور سرکشی کی وجہ سے کہ ان خوبصورت مہمانوں کی آمد کا علم اگر انہیں ہوگیا تو وہ زبردستی بےحیائی کا ارتکاب کریں گے جس سے میری رسوائی ہوگی، جس کی وجہ سے وہ غمگین اور دل ہی دل میں پریشان تھے۔ ٣٣۔٢ فرشتوں نے حضرت لوط علیہ السلام کی پریشانی اور غم ورنج کی کیفیت کو دیکھا تو انہیں تسلی دی اور کہا کہ آپ کوئی خوف اور رنج نہ کریں، ہم اللہ کی طرف سے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں۔ ہمارا مقصد آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو سوائے آپ کی بیوی کے نجات دلانا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan