القصص ⁦۲۸:۵۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۹۲ · پارہ ۲۰

أُوْلَٰٓئِكَ يُؤۡتَوۡنَ أَجۡرَهُم مَّرَّتَيۡنِ بِمَا صَبَرُواْ وَيَدۡرَءُونَ بِٱلۡحَسَنَةِ ٱلسَّيِّئَةَ وَمِمَّا رَزَقۡنَٰهُمۡ يُنفِقُونَ

Ola-ika yu/tawna ajrahum marrataynibima sabaroo wayadraoona bilhasanatiassayyi-ata wamimma razaqnahum yunfiqoon

تراجم

یہ اپنے کیے ہوئے صبر کے بدلے دوہرا دوہرا اجر دیئے جائیں گے[1] ۔ یہ نیکی سے بدی کو ٹال دیتے ہیں[2] اور ہم نے جو انہیں دے رکھا ہے اس میں سے دیتے رہتے ہیں.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. صَبْرٌ سے مراد ہر قسم کے حالات میں انبیاء اور کتاب الٰہی پر ایمان اور اس پر ثابت قدمی سے قائم رہنا ہے۔ پہلی کتاب آئی تو اس پر، اس کے بعد دوسری پر ایمان رکھا۔ پہلے نبی پر ایمان لائے، اس کے بعد دوسرا نبی آگیا تو اس پر ایمان لائے۔ ان کے لیے دوہرا اجر ہے ، حدیث میں بھی ان کی یہ فضیلت بیان کی گئی ہے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا، تین آدمیوں کے لیے دوہرا اجر ہے، ان میں ایک وہ اہل کتاب ہے جو اپنے نبی پر ایمان رکھتا تھا اور پھر مجھ پر ایمان لے آیا۔ (صحيح بخاري، كتاب العلم، باب تعليم الرجل أمته وأهله- مسلم، كتاب الإيمان، باب وجوب الإيمان برسالة نبينا)
  2. یعنی برائی کا جواب برائی سے نہیں دیتے، بلکہ معاف کر دیتے اور درگزر سےکام لیتے ہیں۔

ایسے لوگوں کو ان کا ثواب دہرا دیا جائے گا، کیونکہ انہوں نے صبر سے کام لیا [1] اور وہ نیکی سے برائی کا دفعیہ کرتے ہیں، [2] اور ہم نے جو کچھ ان کو دیا ہے، اس میں سے (اللہ کے راستے میں) خرچ کرتے ہیں۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : جو شخص پہلے ایک دین کو اختیار کیے ہوئے ہو، اور جسے اس بات پر فخر بھی ہو کہ وہ ایک آسمانی کتاب کی پیروی کر رہا ہے، اس کے لیے نیا دین اختیار کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، اس لیے بھی کہ اپنی پرانی عادت چھوڑنا دشوار ہے، اور اس لیے بھی کہ اس کے ہم مذہب اسے تکلیفیں پہنچاتے ہیں، لیکن ان حضرات نے ان تمام تکلیفوں پر صبر کیا، اور حق پر ثابت قدم رہے، اس لیے ان کو دہرا ثواب ملے گا۔ 31: یعنی برائی کا جواب بھلائی سے دیتے ہیں

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. أُو۟لَٰٓئِكَulāikaیہی لوگ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · خطاب
  2. يُؤْتَوْنَyu'tawnaدیئے جائیں گے
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    آتَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. أَجْرَهُمajrahumاپنا اجر
    مادہ
    اجر
    اصل لفظ
    أَجْر
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. مَّرَّتَيْنِmarratayniدو بار
    مادہ
    مرر
    اصل لفظ
    مَرَّة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. بِمَاbimāبوجہ اس کے جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  6. صَبَرُوا۟ṣabarūانہوں نے صبر کیا
    مادہ
    صبر
    اصل لفظ
    صَبَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  7. وَيَدْرَءُونَwayadraūnaاور وہ دور کرتے ہیں
    مادہ
    درا
    اصل لفظ
    يَدْرَؤُا۟
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  8. بِٱلْحَسَنَةِbil-ḥasanatiساتھ بھلائی کے
    مادہ
    حسن
    اصل لفظ
    حَسَنَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  9. ٱلسَّيِّئَةَl-sayi-ataبرائی کو
    مادہ
    سوا
    اصل لفظ
    سَيِّئَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  10. وَمِمَّاwamimmāاور اس میں سے جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار · اسمِ موصول
  11. رَزَقْنَٰهُمْrazaqnāhumرزق دیا ہم نے ان کو
    مادہ
    رزق
    اصل لفظ
    رَزَقَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  12. يُنفِقُونَyunfiqūnaوہ خرچ کرتے ہیں
    مادہ
    نفق
    اصل لفظ
    أَنفَقَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

یہ اپنے کئے ہوئے صبر کے بدلے دوہرا اجر دیتے جائیں گے (۱) یہ انکی بدی کو ٹال دیتے ہیں (۲) اور ہم نے جو انہیں دے رکھا ہے اس میں سے دیتے رہتے ہیں۔ ۵٤۔۱ صبر سے مراد ہر قسم کے حالات میں انبیاء اور کتاب الہی پر ایمان اور اس پر ثابت قدمی سے قائم رہنا ہے۔ پہلی کتاب آئی تو اس پر، اس کے بعد دوسری پر ایمان رکھا۔ پہلے نبی پر ایمان لائے، اس کے بعد دوسرا نبی آ گیا تو اس پر ایمان لائے۔ ان کے لئے دوہرا اجر ہے، حدیث میں بھی ان کی یہ فضیلت بیان کی گئی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، تین آدمیوں کے لئے دوہرا اجر ہے، ان میں ایک وہ اہل کتاب ہے جو اپنے نبی پر ایمان رکھتا تھا اور پھر مجھ پر ایمان لے آیا۔ ۵٤۔۲ یعنی برائی کا جواب برائی سے نہیں دیتے، بلکہ معاف کر دیتے ہیں اور درگزر سے کام لیتے ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan