القصص ⁦۲۸:۵۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۹۱ · پارہ ۲۰

فَإِن لَّمۡ يَسۡتَجِيبُواْ لَكَ فَٱعۡلَمۡ أَنَّمَا يَتَّبِعُونَ أَهۡوَآءَهُمۡۚ وَمَنۡ أَضَلُّ مِمَّنِ ٱتَّبَعَ هَوَىٰهُ بِغَيۡرِ هُدٗى مِّنَ ٱللَّهِۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّٰلِمِينَ 

Fa-in lam yastajeeboo laka faAAlamannama yattabiAAoona ahwaahum waman adallumimmani ittabaAAa hawahu bighayri hudan mina Allahiinna Allaha la yahdee alqawma aththalimeen

تراجم

پھر اگر یہ تیری نہ مانیں[1] تو تو یقین کرلے کہ یہ صرف اپنی خواہش کی پیروی کر رہے ہیں۔ اور اس سے بڑھ کر بہکا ہوا کون ہے؟ جو اپنی خواہش کے پیچھے پڑا ہوا ہو[2] بغیر اللہ کی رہنمائی کے، بیشک اللہ تعالیٰ ﻇالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا.[3]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی قرآن وتورات سے زیادہ ہدایت والی کتاب پیش نہ کرسکیں اور یقیناً نہیں کرسکیں گے۔
  2. یعنی اللہ کی طرف سے نازل کردہ ہدایت کو چھوڑ کر خواہش نفس کی پیروی کرنا یہ سب سے بڑی گمراہی ہے اور اس لحاظ سے یہ قریش مکہ سب سے بڑے گمراہ ہیں جو اسی حرکت کا ارتکاب کر رہے ہیں۔
  3. اس میں اللہ کی اسی سنت (طریقے) کا بیان ہے جو ظالموں کے لیے اس کے ہاں مقرر ہے کہ وہ ہدایت سے محروم رہتے ہیں۔ اس لیے کہ انبیا کہ تکذیب ، آیات الٰہی سے اعراض اور مسلسل کفروعناد ایسا جرم ہے کہ جس سے قبول حق کی استعداد اور اثر پذیری کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد انسان ظلم وعصیان اور کفروشرک کی تاریکیوں میں ہی بھٹکتا پھرتا ہے، اسے ایمان کی روشنی نصیب نہیں ہوتی۔

پھر اگر یہ تمہاری فرمائش پوری نہ کریں، تو سمجھ لو کہ درحقیقت یہ لوگ اپنی خواہشات کے پیچھے چل رہے ہیں، اور اس سے زیادہ گمراہ کون ہوگا جو اللہ کی طرف سے آئی ہوئی ہدایت کے بغیر بس اپنی خواہش کے پیچھے چلے ؟ بیشک اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَإِنfa-inپھر اگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ شرط
  2. لَّمْlamنہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  3. يَسْتَجِيبُوا۟yastajībūوہ جواب دیں
    مادہ
    جوب
    اصل لفظ
    اسْتَجابَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. لَكَlakaتجھ کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  5. فَٱعْلَمْfa-iʿ'lamتو جان لو
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عَلِمَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  6. أَنَّمَاannamāبیشک وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · حرفِ کاف
  7. يَتَّبِعُونَyattabiʿūnaپیروی کررہے ہیں
    مادہ
    تبع
    اصل لفظ
    اتَّبَعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  8. أَهْوَآءَهُمْahwāahumاپنی خواہشات کی
    مادہ
    هوي
    اصل لفظ
    أَهْواء
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  9. وَمَنْwamanاور کون
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ موصول
  10. أَضَلُّaḍalluزیادہ بھٹکا ہوا ہوسکتا ہے
    مادہ
    ضلل
    اصل لفظ
    أَضَلّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. مِمَّنِmimmaniاس سے جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  12. ٱتَّبَعَittabaʿaپیروی کرے
    مادہ
    تبع
    اصل لفظ
    اتَّبَعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  13. هَوَىٰهُhawāhuاپنی خواہش کی
    مادہ
    هوي
    اصل لفظ
    هَواء
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  14. بِغَيْرِbighayriبغیر
    مادہ
    غير
    اصل لفظ
    غَيْر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  15. هُدًىhudanہدایت کے
    مادہ
    هدي
    اصل لفظ
    هُدًى
    قسمِ کلمہ
    اسم
  16. مِّنَminaسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  17. ٱللَّهِl-lahiاللہ کی (طرف سے)
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  18. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  19. ٱللَّهَl-lahaاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  20. لَاlāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  21. يَهْدِىyahdīہدایت دیتا
    مادہ
    هدي
    اصل لفظ
    هَدَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  22. ٱلْقَوْمَl-qawmaقوم کو
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قَوْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  23. ٱلظَّٰلِمِينَl-ẓālimīnaظالم
    مادہ
    ظلم
    اصل لفظ
    ظالِم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

پھر اگر یہ تیری نہ مانیں (١) تو تو یقین کر لے کہ یہ صرف اپنی خواہش کی پیروی کر رہے ہیں اور اس سے بڑھ کر بہکا ہوا کون ہے؟ جو اپنی خواہش کے پیچھے پڑا ہوا ہو (۲) بغیر اللہ کی رہنمائی کے، بیشک اللہ تعالٰی ظالم لوگوں ہدایت نہیں دیتا۔ (۳) ٥٠۔١ یعنی قرآن و تورات سے زیادہ ہدایت والی کتاب پیش نہ کر سکیں اور یقینا نہیں کر سکیں گے۔ ٥٠۔٢ یعنی اللہ کی طرف سے نازل کردہ ہدایت کو چھوڑ کر خواہش نفس کی پیروی کرنا یہ سب سے بڑی گمراہی ہے اور اس لحاظ سے یہ قریش مکہ سب سے بڑے گمراہ ہیں جو ایسی حرکت کا ارتکاب کر رہے ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan