القصص ⁦۲۸:۲۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۸۷ · پارہ ۲۰

وَجَآءَ رَجُلٞ مِّنۡ أَقۡصَا ٱلۡمَدِينَةِ يَسۡعَىٰ قَالَ يَٰمُوسَىٰٓ إِنَّ ٱلۡمَلَأَ يَأۡتَمِرُونَ بِكَ لِيَقۡتُلُوكَ فَٱخۡرُجۡ إِنِّي لَكَ مِنَ ٱلنَّٰصِحِينَ 

Wajaa rajulun min aqsaalmadeenati yasAAa qala ya moosa innaalmalaa ya/tamiroona bika liyaqtulooka fakhruj innee lakamina annasiheen

تراجم

شہر کے پرلے کنارے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا[1] اور کہنے لگا اے موسیٰ! یہاں کے سردار تیرے قتل کا مشوره کر رہے ہیں، پس تو بہت جلد چلا جا مجھے اپنا خیر خواه مان.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ آدمی کون تھا؟ بعض کے نزدیک یہ فرعون کی قوم سے تھا جو درپردہ حضرت موسیٰ (عليه السلام) کا خیر خواہ تھا۔ اور ظاہر ہے سرداروں کے مشورے کی خبر ایسے ہی آدمی کے ذریعے آنا زیادہ قرین قیاس ہے۔ بعض کے نزدیک یہ موسیٰ (عليه السلام) کا قریبی رشتے دار اور اسرائیلی تھا۔ اور اقصائے شہر سے مراد منف ہے جہاں فرعون کا محل اور دارالحکومت تھا اور یہ شہر کے آخری کنارے پر تھا۔

اور (اس کے بعد یہ ہوا کہ) شہر کے بالکل دور دراز علاقے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا، اس نے کہا کہ : موسیٰ ! سردار لوگ تمہارے بارے میں مشورے کر رہے ہیں کہ تمہیں قتل کر ڈالیں، اس لیے تم یہاں سے نکل جاؤ، یقین رکھو میں تمہارے خیر خواہوں میں سے ہوں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَجَآءَwajāaاور آیا
    مادہ
    جيا
    اصل لفظ
    جاءَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  2. رَجُلٌrajulunایک شخص
    مادہ
    رجل
    اصل لفظ
    رَجُل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. مِّنْminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. أَقْصَاaqṣāدور دراز علاقے (سے)
    مادہ
    قصو
    اصل لفظ
    أَقْصا
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. ٱلْمَدِينَةِl-madīnatiشہر کے
    مادہ
    مدن
    اصل لفظ
    مَدِينَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  6. يَسْعَىٰyasʿāدوڑتا ہوا
    مادہ
    سعي
    اصل لفظ
    سَعَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  7. قَالَqālaکہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  8. يَٰمُوسَىٰٓyāmūsāاے موسیٰ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مُوسَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ ندا · اسمِ علم
  9. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  10. ٱلْمَلَأَl-mala-aسردار
    مادہ
    ملا
    اصل لفظ
    مَلَأ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  11. يَأْتَمِرُونَyatamirūnaمشورہ کررہے ہیں
    مادہ
    امر
    اصل لفظ
    يَأْتَمِرُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  12. بِكَbikaتیرے بارے میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  13. لِيَقْتُلُوكَliyaqtulūkaکہ قتل کردیں تجھ کو
    مادہ
    قتل
    اصل لفظ
    قَتَلَ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تعلیل · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  14. فَٱخْرُجْfa-ukh'rujپس نکل جا
    مادہ
    خرج
    اصل لفظ
    خَرَجَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  15. إِنِّىinnīبیشک میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  16. لَكَlakaتیرے لئے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  17. مِنَminaسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  18. ٱلنَّٰصِحِينَl-nāṣiḥīnaخیر خواہوں میں (سے) ہوں
    مادہ
    نصح
    اصل لفظ
    ناصِح
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

گمنام ہمدر اس آنے والے کو رجل کہا گیا۔ عربی میں رجل کہتے ہیں قدموں کو۔ اس نے جب دیکھا کہ سپاہ حضرت موسیٰ کے تعاقب میں جارہی ہے تو یہ اپنے پاؤں پر تیزی سے دوڑا اور ایک قریب کے راستے سے نکل کر جھٹ سے آپ کو اطلاع دے دی کہ یہاں کے امیر امراء آپ کے قتل کے ارادے کرچکے ہیں آپ شہر چھوڑ دیجئے۔ میں آپ کا بہی خواہ ہوں میری مان لیجئے۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir