النمل ⁦۲۷:۸۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۸۴ · پارہ ۲۰

وَتَرَى ٱلۡجِبَالَ تَحۡسَبُهَا جَامِدَةٗ وَهِيَ تَمُرُّ مَرَّ ٱلسَّحَابِۚ صُنۡعَ ٱللَّهِ ٱلَّذِيٓ أَتۡقَنَ كُلَّ شَيۡءٍۚ إِنَّهُۥ خَبِيرُۢ بِمَا تَفۡعَلُونَ

Watara aljibala tahsabuhajamidatan wahiya tamurru marra assahabi sunAAaAllahi allathee atqana kulla shay-in innahukhabeerun bima tafAAaloon

تراجم

اور آپ پہاڑوں کو دیکھ کر اپنی جگہ جمے ہوئے خیال کرتے ہیں لیکن وه بھی بادل کی طرح اڑتے پھریں گے[1] ، یہ ہے صنعت اللہ کی جس نے ہر چیز کو مضبوط بنایا ہے[2]، جو کچھ تم کرتے ہو اس سے وه باخبر ہے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ قیامت والے دن ہوگا کہ پہاڑ اپنی جگہوں پر نہیں رہیں گے بلکہ بادلوں کی طرح چلیں گے اور اڑیں گے۔
  2. یعنی یہ اللہ کی عظیم قدرت سے ہوگا جس نے ہر چیز کو مضبوط بنایا ہے۔ لیکن وہ ان مضبوط چیزوں کو بھی روئی کے گالوں کی طرح کر دینے پر قادر ہے۔

تم (آج) پہاڑوں کو دیکھتے ہو تو سمجھتے ہو کہ یہ اپنی جگہ جمے ہوئے ہیں، حالانکہ (اس وقت) وہ اس طرح پھر رہے ہوں گے جیسے بادل پھرتے ہیں۔ یہ سب اللہ کی کاریگری ہے جس نے ہر چیز کو مستحکم طریقے سے بنایا ہے۔ یقینا اسے پوری خبر ہے کہ تم کیا کام کرتے ہو۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَتَرَىwatarāاور تم دیکھتے ہو
    مادہ
    راي
    اصل لفظ
    رَأَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  2. ٱلْجِبَالَl-jibālaپہاڑوں کو
    مادہ
    جبل
    اصل لفظ
    جَبَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. تَحْسَبُهَاtaḥsabuhāتم سمجھتے ہو ان کو
    مادہ
    حسب
    اصل لفظ
    حَسِبَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. جَامِدَةًjāmidatanجامد/ جمے ہوئے
    مادہ
    جمد
    اصل لفظ
    جامِدَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. وَهِىَwahiyaاور وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حال · ضمیرِ شخصی
  6. تَمُرُّtamurruچلتے ہیں
    مادہ
    مرر
    اصل لفظ
    مَرَّ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  7. مَرَّmarraچلنا
    مادہ
    مرر
    اصل لفظ
    مَرّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. ٱلسَّحَابِl-saḥābiبادلوں کا
    مادہ
    سحب
    اصل لفظ
    سَحاب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  9. صُنْعَṣun'ʿaکاریگری ہے
    مادہ
    صنع
    اصل لفظ
    صُنْع
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. ٱللَّهِl-lahiاللہ کی
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  11. ٱلَّذِىٓalladhīوہ ذات
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  12. أَتْقَنَatqanaجس نے مضبوط بنایا
    مادہ
    تقن
    اصل لفظ
    أَتْقَنَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  13. كُلَّkullaہر
    مادہ
    كلل
    اصل لفظ
    كُلّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  14. شَىْءٍshayinچیز کو
    مادہ
    شيا
    اصل لفظ
    شَىْء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  15. إِنَّهُۥinnahuبیشک وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  16. خَبِيرٌۢkhabīrunخبر رکھنے والا ہے
    مادہ
    خبر
    اصل لفظ
    خَبِير
    قسمِ کلمہ
    اسم
  17. بِمَاbimāساتھ اس کے جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  18. تَفْعَلُونَtafʿalūnaتم کرتے ہو
    مادہ
    فعل
    اصل لفظ
    فَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

اور پہاڑوں کو دیکھ کر اپنی جگہ جمے ہوئے خیال کرتے ہیں لیکن وہ بھی بادل کی طرح اڑتے پھریں گے (١) یہ ہے صنعت اللہ کی جس نے ہرچیز کو مضبوط بنایا ہے (٢) جو کچھ تم کرتے ہو اس سے وہ باخبر ہے۔ ٨٨۔١ یہ قیامت والے دن ہوگا کہ پہاڑ اپنی جگہوں پر نہیں رہیں گے بلکہ بادلوں کی طرح چلیں گے اور اڑیں گے۔ ٨٨۔٢ یعنی یہ اللہ کی عظیم قدرت سے ہوگا جس نے ہرچیز کو مضبوط بنایا ہے۔ لیکن وہ ان مضبوط چیزوں کو بھی روئی کے گالوں کی طرح کر دینے پر قادر ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan