Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشعراء ⁦۲۶:۱۸⁩

آیات

  1. قَالَ أَلَمۡ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدٗا وَلَبِثۡتَ فِينَا مِنۡ عُمُرِكَ سِنِينَ

    آیت ⁦۲۶:۱۸⁩ کھولیں

    فرعون نے کہا کہ کیا ہم نے تجھے تیرے بچپن کے زمانہ میں اپنے ہاں نہیں پاﻻ تھا؟[1] اور تو نے اپنی عمر کے بہت سے سال ہم میں نہیں گزارے؟[2]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

فرعون نے کہا” کیا ہم نے تجھ کو اپنے ہاں بچہ سا نہیں پالا تھا؟ [14] تُو نے اپنی عمر کے کئی سال ہمارے ہاں گزارے

سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :14

اس سے ایک اشارہ اس خیال کی تائید میں نکلتا ہے کہ یہ فرعون وہ فرعون نہ تھا جس کے گھر میں حضرت موسیٰ نے پرورش پائی تھی، بلکہ یہ اس کا بیٹا تھا۔ اگر یہ وہی فرعون ہوتا تو کہتا کہ میں نے تجھے پالا تھا۔ لیکن یہ کہتا ہے کہ ہمارے ہاں تو رہا ہے اور ہم نے تیری پرورش کی ہے۔ (اس مسئلے پر تفصیلی بحث کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد دوم الاعراف، حواشی 85 ۔ 93 ) ۔