Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشعراء ⁦۲۶:۱۷⁩

آیات

  1. أَنۡ أَرۡسِلۡ مَعَنَا بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ

    آیت ⁦۲۶:۱۷⁩ کھولیں

    کہ تو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو روانہ کردے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

کہ تُو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے دے۔“ [13]

سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :13

حضرت موسیٰ و ہارون کی دعوت کے دو جز تھے : ایک، فرعون کو اللہ کی بندگی کی طرف بلانا، جو تمام انبیاء (علیہم السلام) کی دعوت کا اصل مقصود رہا ہے۔ دوسرے، بنی اسرائیل کو فرعون کے بند غلامی سے نکالنا، جو مخصوص طور پر انہیں دونوں حضرات کا مشن تھا۔ قرآن مجید میں کسی جگہ صرف پہلے جزء کا ذکر کیا گیا ہے۔ (مثلاً سورة نازعات میں) اور کسی جگہ صرف دوسرے جز کا۔