الفرقان ⁦۲۵:۶۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۶۵ · پارہ ۱۹

وَٱلَّذِينَ إِذَآ أَنفَقُواْ لَمۡ يُسۡرِفُواْ وَلَمۡ يَقۡتُرُواْ وَكَانَ بَيۡنَ ذَٰلِكَ قَوَامٗا

Wallatheena ithaanfaqoo lam yusrifoo walam yaqturoo wakana bayna thalikaqawama

تراجم

اور جو خرچ کرتے وقت بھی نہ تو اسراف کرتے ہیں نہ بخیلی، بلکہ ان دونوں کے درمیان معتدل طریقے پر خرچ کرتے ہیں.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اللہ کی نافرمانی میں خرچ کرنا اسراف اور اللہ کی اطاعت میں خرچ نہ کرنا بخیلی اور اللہ کے احکام و اطاعت کے مطابق خرچ کرنا قوام ہے (فتح القدیر) اسی طرح نفقات واجبہ اور مباحات میں حد اعتدال سےتجاوز بھی اسراف میں آسکتا ہے، اس لیے وہاں بھی احتیاط اور میانہ روی نہایت ضروری ہے۔

اور جو خرچ کرتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں، نہ تنگی کرتے ہیں، بلکہ ان کا طریقہ اس (افراط وتفریط) کے درمیان اعتدال کا طریقہ ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلَّذِينَwa-alladhīnaاور وہ لوگ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ موصول
  2. إِذَآidhāجب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذا
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان
  3. أَنفَقُوا۟anfaqūوہ خرچ کرتے ہیں
    مادہ
    نفق
    اصل لفظ
    أَنفَقَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. لَمْlamنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  5. يُسْرِفُوا۟yus'rifūاسراف کرتے
    مادہ
    سرف
    اصل لفظ
    أَسْرَفَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  6. وَلَمْwalamاور نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  7. يَقْتُرُوا۟yaqturūبخل کرتے
    مادہ
    قتر
    اصل لفظ
    يَقْتُرُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  8. وَكَانَwakānaاور ہوتا ہے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  9. بَيْنَbaynaدرمیان
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    بَيْن
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان
  10. ذَٰلِكَdhālikaاس کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  11. قَوَامًاqawāmanمعتدل راہ۔ معتدل طریقہ
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قَوام
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور جو خرچ کرتے وقت بھی اسراف کرتے ہیں نہ بخیلی، بلکہ ان دونوں کے درمیان معتدل طریقے پر خرچ کرتے ہیں (١) ٦٧۔١ اللہ کی نافرمانی میں خرچ کرنا اسراف اور اللہ کی اطاعت میں خرچ کرنا بخیلی اور اللہ کے احکام و اطاعت کے مطابق خرچ کرنا قوام ہے (فتح القدیر) اسی طرح نفقات واجبہ اور مباحات میں حد اعتدال سے تجاور بھی اسراف میں آسکتا ہے، اس لیے وہاں بھی احتیاط اور میانہ روی نہایت ضروری ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan