المؤمنون ⁦۲۳:۵۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۴۵ · پارہ ۱۸

وَجَعَلۡنَا ٱبۡنَ مَرۡيَمَ وَأُمَّهُۥٓ ءَايَةٗ وَءَاوَيۡنَٰهُمَآ إِلَىٰ رَبۡوَةٖ ذَاتِ قَرَارٖ وَمَعِينٖ 

WajaAAalna ibna maryama waommahu ayatanwaawaynahuma ila rabwatin thatiqararin wamaAAeen

تراجم

ہم نے ابن مریم اور اس کی والده کو ایک نشانی بنایا[1] اور ان دونوں کو بلند صاف قرار والی اور جاری پانی[2] والی جگہ میں پناه دی.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. کیونکہ حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کی ولادت بغیر باپ کے ہوئی، جو رب کی قدرت کی ایک نشانی ہے، جس طرح آدم (عليه السلام) کو بغیر ماں باپ کے اور ہوا کو بغیر مادہ کے حضرت آدم (عليه السلام) سے اور دیگر تمام انسانوں کو ماں اور باپ سے پیدا کرنا اس کی نشانیوں میں سے ہے۔
  2. رَبْوَۃٍ (بلند جگہ) سے بیت المقدس اور مَعِیْنٍ (چشمہ جاری) سے وہ چشمہ مراد ہے جو ایک قول کے مطابق ولادت عیسیٰ (عليه السلام) کے وقت اللہ نے بطور معجزہ، حضرت مریم کے پیروں کے نیچے سے جاری فرمایا تھا۔ جیسا سورہ مریم میں گزرا۔

اور مریم کے بیٹے (عیسیٰ ؑ) کو اور ان کی ماں کو ہم نے ایک نشانی بنایا، اور ان دونوں کو ایک ایسی بلندی پر پناہ دی جو ایک پرسکون جگہ تھی، اور جہاں صاف ستھرا پانی بہتا تھا۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : حضرت عیسیٰ ؑ اللہ تعالیٰ کی قدرت کی ایک نشانی کے طور پر بغیر باپ کے بیت اللحم کے مقام پر پیدا ہوئے تھے، بیت اللحم کا بادشاہ ان کی والدہ کا دشمن ہوگیا تھا، اس لئے حضرت مریم (علیہا السلام) کو وہاں سے نکل کر کسی ایسی جگہ اپنے آپ کو اور اپنے صاحبزادے کو چھپانا پڑا جہاں اس بادشاہ کی پہنچ نہ ہو، قرآن کریم فرماتا ہے کہ ہم نے انہیں ایک ایسی بلند جگہ پر پناہ دی جو ان کے لئے پرسکون بھی تھی، اور وہاں چشمے کا پانی بھی بہتا تھا جو ان کی ضروریات پوری کرسکے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَجَعَلْنَاwajaʿalnāاور بنایا ہم نے
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. ٱبْنَib'naابن
    مادہ
    بني
    اصل لفظ
    ابْن
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. مَرْيَمَmaryamaمریم کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَرْيَم
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  4. وَأُمَّهُۥٓwa-ummahuاور اس کی ماں کو
    مادہ
    امم
    اصل لفظ
    أُمّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
  5. ءَايَةًāyatanایک نشانی
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    آيَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. وَءَاوَيْنَٰهُمَآwaāwaynāhumāاور پناہ دی ہم نے ان دونوں کو
    مادہ
    اوي
    اصل لفظ
    آوَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  7. إِلَىٰilāطرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  8. رَبْوَةٍrabwatinبلند جگہ کے
    مادہ
    ربو
    اصل لفظ
    رَبْوَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. ذَاتِdhātiوالی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذُو
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. قَرَارٍqarārinقرار والی۔ رہنے والی
    مادہ
    قرر
    اصل لفظ
    قَرار
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. وَمَعِينٍwamaʿīninاور بہتے چشمے والی
    مادہ
    عين
    اصل لفظ
    مَعِين
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم

تفسیر

ربوہ کے معنی حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) اور مریم کو اللہ نے اپنی قدرت کاملہ کے اظہار کی ایک زبردست نشانی بنایا آدم کو مرد و عورت کے بغیر پیدا کیا حوا کو صرف مرد سے بغیر عورت کے پیدا کیا عیسیٰ (علیہ السلام) کو صرف عورت سے بغیر مرد کے پیدا کیا۔ بقیہ تمام انسانوں کو مرد و عورت سے پیدا کیا۔ ربوہ کہتے ہیں بلند زمین کو جو ہری اور پیداوار کے قابل ہو وہ جگہ گھاس پانی والی تروتازہ اور ہری بھری تھی۔ جہاں اللہ تعالیٰ نے اپنے اس غلام اور نبی کو اور انکی صدیقہ والدہ کو جو اللہ کی بندی اور لونڈی تھیں جگہ دی تھی۔ وہ جاری پانی والی صاف ستھری ہموار زمین تھی۔ کہتے ہیں یہ ٹکڑا مصر کا تھا یا دمشق کا یا فلسطین کا۔ ربوۃ ریتلی زمین کو بھی کہتے ہیں۔ چناچہ ایک بہت ہی غریب حدیث میں ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کسی صحابی (رض) سے فرمایا تھا کہ تیرا انتقال ربوہ میں ہوگا۔ وہ ریتلی زمین میں فوت ہوئے۔ ان تمام اقوال میں زیادہ قریب قول وہ ہے کہ مراد اس سے نہر ہے جیسے اور آیت میں اس طرح بیان فرمایا گیا ہے آیت ( قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِيًّا 24؀) 19 ۔ مریم :24) تیرے رب نے تیرے قدموں تلے ایک جاری نہر بہادی ہے۔ پس یہ مقام بیت المقدس کا مقام ہے تو گویا اس آیت کی تفسیر یہ آیت ہے اور قرآن کی تفسیر اولاً قرآن سے پھر حدیث سے پھر آثار سے کرنی چاہے۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir