المؤمنون ⁦۲۳:۴۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۴۵ · پارہ ۱۸

ثُمَّ أَرۡسَلۡنَا رُسُلَنَا تَتۡرَاۖ كُلَّ مَا جَآءَ أُمَّةٗ رَّسُولُهَا كَذَّبُوهُۖ فَأَتۡبَعۡنَا بَعۡضَهُم بَعۡضٗا وَجَعَلۡنَٰهُمۡ أَحَادِيثَۚ فَبُعۡدٗا لِّقَوۡمٖ لَّا يُؤۡمِنُونَ

Thumma arsalna rusulana tatrakulla ma jaa ommatan rasooluha kaththaboohufaatbaAAna baAAdahum baAAdan wajaAAalnahumahadeetha fabuAAdan liqawmin la yu/minoon

تراجم

پھر ہم نے لگاتار رسول[1] بھیجے، جب جب اس امت کے پاس اس کا رسول آیا اس نے جھٹلایا، پس ہم نے ایک دوسرے کے پیچھے لگا دیا[2] اور انہیں افسانہ[3] بنا دیا۔ ان لوگوں کو دوری ہے جو ایمان قبول نہیں کرتے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. تَتْرَا کے معنی ہیں۔ یکے بعد دیگرے، متواتر لگا تار۔
  2. ہلاکت اور بربادی میں۔ یعنی جس طرح یکے بعد دیگرے رسول آئے، اسی طرح رسالت کے جھٹلانے پر یہ قومیں یکے بعد دیگرے، عذاب سے دو چار ہو کر ہست و نیست ہوتی رہیں۔
  3. جس طرح اَعَاجِیْبُ، اُعْجُوبَۃً کی جمع ہے (تعجب انگیز چیز یا بات) اسی طرح اَحَاحِیْثُ اُحْدُوْثَۃًکی جمع ہے بمعنی مشہور معروف مخلو قات کے واقعات اور قصص۔

پھر ہم نے پے در پے اپنے پیغمبر بھیجے، جب بھی کسی قوم کے پاس اس کا پیغمبر آتا تو وہ اسے جھٹلاتے، چنانچہ ہم نے بھی ایک کے بعد ایک (کو ہلاک کرنے) کا سلسلہ باندھ دیا، اور انہیں قصہ کہانیاں بنا ڈالا۔ پھٹکار ہے ان لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ثُمَّthummaپھر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ثُمّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  2. أَرْسَلْنَاarsalnāبھیجا ہم نے
    مادہ
    رسل
    اصل لفظ
    أَرْسَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. رُسُلَنَاrusulanāاپنے رسولوں کو
    مادہ
    رسل
    اصل لفظ
    رَسُول
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. تَتْرَاtatrāپے در پے
    مادہ
    وتر
    اصل لفظ
    تَتْرا
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. كُلَّkullaجب کبھی
    مادہ
    كلل
    اصل لفظ
    كُلّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. مَاmāجب کبھی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری
  7. جَآءَjāaآیا
    مادہ
    جيا
    اصل لفظ
    جاءَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  8. أُمَّةًummatanکسی امت کے پاس
    مادہ
    امم
    اصل لفظ
    أُمَّة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. رَّسُولُهَاrasūluhāاس کا رسول
    مادہ
    رسل
    اصل لفظ
    رَسُول
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  10. كَذَّبُوهُkadhabūhuانہوں نے جھٹلا دیا اس کو
    مادہ
    كذب
    اصل لفظ
    كَذَّبَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  11. فَأَتْبَعْنَاfa-atbaʿnāتو پیچھے لائے ہم
    مادہ
    تبع
    اصل لفظ
    أَتْبَعَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  12. بَعْضَهُمbaʿḍahumان میں سے بعض کو
    مادہ
    بعض
    اصل لفظ
    بَعْض
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  13. بَعْضًاbaʿḍanبعض کے
    مادہ
    بعض
    اصل لفظ
    بَعْض
    قسمِ کلمہ
    اسم
  14. وَجَعَلْنَٰهُمْwajaʿalnāhumاور بنادیا ہم نے ان کو
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  15. أَحَادِيثَaḥādīthaباتیں۔ افسانہ
    مادہ
    حدث
    اصل لفظ
    حَدِيث
    قسمِ کلمہ
    اسم
  16. فَبُعْدًاfabuʿ'danتو دوری ہے
    مادہ
    بعد
    اصل لفظ
    بُعْد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · اسم
  17. لِّقَوْمٍliqawminاس قوم کے لیے
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قَوْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  18. لَّاlāنہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  19. يُؤْمِنُونَyu'minūnaجو ایمان لاتی ہو
    مادہ
    امن
    اصل لفظ
    آمَنَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

پھر ہم نے لگاتار رسول بھیجے (١) جب جب جس امت کے پاس اس کا رسول آیا اس نے جھٹلایا، پس ہم نے ایک کو دوسرے کے پیچھے لگا دیا (٢) اور انہیں افسانہ (٣) بنا دیا۔ ان لوگوں کو دوری ہے جو ایمان قبول نہیں کرتے۔ ٤٤۔١ نَتْرَا کے معنی ہیں۔ یکے بعد دیگرے، متواتر لگا تار۔ ٤٤۔٢ ہلاکت اور بربادی میں۔ یعنی جس طرح یکے بعد دیگرے رسول آئے، اسی طرح رسالت کے جھٹلانے پر یہ قومیں یکے بعد دیگرے، عذاب سے دو چار ہو کر ہست و نیست ہوتی رہیں۔ ٤٤۔٣ جس طرح اَعَاجِیْبُ، اُعْجُوبَۃً کی جمع ہے (تعجب انگیز چیز یا بات) اسی طرح اَحَاحِیْثُ اُحْدُوْثَۃًکی جمع ہے بمعنی مشہور معروف مخلو قات کے واقعات اور قصص۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan