Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المؤمنون ⁦۲۳:۱۱۶⁩

آیات

  1. فَتَعَٰلَى ٱللَّهُ ٱلۡمَلِكُ ٱلۡحَقُّۖ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ ٱلۡعَرۡشِ ٱلۡكَرِيمِ

    آیت ⁦۲۳:۱۱۶⁩ کھولیں

    اللہ تعالیٰ سچا بادشاه ہے وه بڑی بلندی واﻻ ہے[1] ۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہی بزرگ عرش کا مالک ہے.[2]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

پس بالا و برتر ہے [103] اللہ، پادشاہِ حقیقی، کوئی خدا اُس کے سوا نہیں، مالک ہے عرشِ بزرگ کا۔

سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :103

یعنی بالا و برتر ہے اس سے کہ فعل عبث کا ارتکاب اس سے ہو، اور بالا و برتر ہے اس سے کہ اس کے بندے اور مملوک اس کی خدائی میں اس کے شریک ہوں۔