المؤمنون ⁦۲۳:۱۱۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۴۹ · پارہ ۱۸

فَتَعَٰلَى ٱللَّهُ ٱلۡمَلِكُ ٱلۡحَقُّۖ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ ٱلۡعَرۡشِ ٱلۡكَرِيمِ

FataAAala Allahualmaliku alhaqqu la ilaha illa huwarabbu alAAarshi alkareem

تراجم

اللہ تعالیٰ سچا بادشاه ہے وه بڑی بلندی واﻻ ہے[1] ۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہی بزرگ عرش کا مالک ہے.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی وہ اس سے بہت بلند کہ وہ تمہیں بغیر کسی مقصد کے یوں ہی ایک کھیل کے طور پر بےکار پیدا کرے۔ اور تم جو چاہو کرو، تم سے اس کی کوئی باز پرس ہی نہ ہو۔ بلکہ اس نے تمہیں ایک خاص مقصد کے تحت پیدا کیا ہے اور وہ ہے اس کی عبادت کرنا۔ اسی لئے آگے فرمایا وہی معبود ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔
  2. عرش کی صفت کریم بیان فرمائی کہ وہاں سے رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے۔

غرض بہت اونچی شان ہے اللہ کی جو صحیح معنی میں بادشاہ ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ عزت والے عرش کا مالک ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَتَعَٰلَىfataʿālāتو بہت بلند ہے
    مادہ
    علو
    اصل لفظ
    تَعالَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  2. ٱللَّهُl-lahuاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  3. ٱلْمَلِكُl-malikuبادشاہ
    مادہ
    ملك
    اصل لفظ
    مَلِك
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. ٱلْحَقُّl-ḥaquسچا۔ حق
    مادہ
    حقق
    اصل لفظ
    حَقّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  5. لَآlāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  6. إِلَٰهَilāhaکوئی الہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    إِلٰه
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. إِلَّاillāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حصر
  8. هُوَhuwaوہی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  9. رَبُّrabbuرب ہے
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. ٱلْعَرْشِl-ʿarshiعرش
    مادہ
    عرش
    اصل لفظ
    عَرْش
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  11. ٱلْكَرِيمِl-karīmiکریم کا
    مادہ
    كرم
    اصل لفظ
    كَرِيم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اللہ تعالٰی سچا بادشاہ ہے وہ بڑی بلندی والا ہے (١) اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہی بزرگ عرش کا مالک ہے (٢) ١١٦۔١ یعنی وہ اس سے بہت بلند کہ وہ تمہیں بغیر کسی مقصد کے یوں ہی ایک کھیل کے طور پر بےکار پیدا کیا اور وہ ہے اس کی عبادت کرنا۔ اسی لئے آگے فرمایا وہی معبود ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ ١١٦۔٢ عرش کی صفت کریم بیان فرمائی کہ وہاں سے رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan