Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المؤمنون ⁦۲۳:۱۱۵⁩

آیات

  1. أَفَحَسِبۡتُمۡ أَنَّمَا خَلَقۡنَٰكُمۡ عَبَثٗا وَأَنَّكُمۡ إِلَيۡنَا لَا تُرۡجَعُونَ

    آیت ⁦۲۳:۱۱۵⁩ کھولیں

    کیا تم یہ گمان کئے ہوئے ہو کہ ہم نے تمہیں یوں ہی بیکار پیدا کیا ہے اور یہ کہ تم ہماری طرف لوٹائے ہی نہ جاؤ گے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

کیا تم نے یہ سمجھ رکھا تھا کہ ہم نے تمہیں فضُول ہی پیدا کیا ہے [102] اور تمہیں ہماری طرف کبھی پلٹنا ہی نہیں ہے؟“

سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :102

اصل میں لفظ عَبَثاً کا لفظ استعمال کیا گیا ہے، جس کا ایک مطلب تو ہے |" کھیل کے طور پر |"۔ اور دوسرا مطلب ہے |" کھیل کے لیے |" پہلی صورت میں آیت کے معنی یہ ہوں گے۔ |" کیا تم نے یہ سمجھا تھا کہ ہم نے تمہیں یوں ہی بطور تفریح بنادیا ہے، تمہاری تخلیق کی کوئی غرض وغایت نہیں ہے، محض ایک بےمقصد مخلوق بنا کر پھیلا دی گئی ہے۔ |" دوسری صورت میں مطلب یہ ہوگا : |" کیا تم یہ سمجھتے تھے کہ تم بس کھیل کود اور تفریح اور ایسی لاحاصل مصروفیتوں کے لیے پیدا کیے گئے ہو جن کا کبھی کوئی نتیجہ نکلنے والا نہیں ہے |"۔