Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المؤمنون ۲۳:۱۱۷
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَمَن يَدۡعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ لَا بُرۡهَٰنَ لَهُۥ بِهِۦ فَإِنَّمَا حِسَابُهُۥ عِندَ رَبِّهِۦٓۚ إِنَّهُۥ لَا يُفۡلِحُ ٱلۡكَٰفِرُونَ
آیت ۲۳:۱۱۷ کھولیںجو شخص اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو پکارے جس کی کوئی دلیل اس کے پاس نہیں، پس اس کا حساب تو اس کے رب کے اوپر ہی ہے۔ بےشک کافر لوگ نجات سے محروم ہیں.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور جو کوئی اللہ کے ساتھ کسی اور معبُود کو پکارے، جس کے لیے اُس کے پاس کوئی دلیل نہیں [104] تو اُس کا حساب اُس کے ربّ کے پاس ہے۔ [105] ایسے کافر کبھی فلاح نہیں پا سکتے۔ [106]
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :104
دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ |" جو کوئی اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو پکارے اس کے لئے اپنے اس فعل کے حق میں کوئی دلیل نہیں ہے |"۔
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :105
یعنی وہ محاسبے اور باز پرس سے بچ نہیں سکتا۔
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :106
یہ پھر اسی مضمون کا اعادہ ہے کہ اصل میں فلاح پانے والے کون ہیں اور اس سے محروم رہنے والے کون۔