الحج ⁦۲۲:۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۳۳ · پارہ ۱۷

ثَانِيَ عِطۡفِهِۦ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِۖ لَهُۥ فِي ٱلدُّنۡيَا خِزۡيٞۖ وَنُذِيقُهُۥ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ عَذَابَ ٱلۡحَرِيقِ

Thaniya AAitfihi liyudillaAAan sabeeli Allahi lahu fee addunyakhizyun wanutheequhu yawma alqiyamati AAathabaalhareeq

تراجم

جو اپنی پہلو موڑنے واﻻ بن کر[1] اس لئے کہ اللہ کی راه سے بہکادے، اسے دنیا میں بھی رسوائی ہوگی اور قیامت کے دن بھی ہم اسے جہنم میں جلنے کا عذاب چکھائیں گے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. ثانی اسم فاعل ہے موڑنے والا عطف کے معنی پہلو کے ہیں یہ یجادل سے حال ہے اس میں اس شخص کی کیفیت بیان کی گئی ہے جو بغیر کسی عقلی اور نقلی دلیل کے اللہ کے بارے میں جھگڑتا ہے کہ وہ تکبر اور اعراض کرتے ہوئے اپنی گردن موڑتے ہوئے پھرتا ہے جیسے دوسرے مقامات پر اس کیفیت کو ان الفاظ سے ذکر کیا گیا ہے۔«وَلّٰى مُسْتَكْبِرًا كَاَنْ لَّمْ يَسْمَعْهَا» (لقمان:7) «لَوَّوْا رُءُوْسَهُمْ» (المنافقون:5) «اَعْرَضَ وَنَاٰ بِجَانِبِهٖ» (الاسراء:83)

وہ تکبر سے اپنا پہلو اکڑائے ہوئے ہیں، تاکہ دوسروں کو بھی اللہ کے راستے سے گمراہ کریں، ایسے ہی شخص کے لیے دنیا میں رسوائی ہے، اور قیامت کے دن ہم اسے جلتی ہوئی آگ کا مزہ چکھائیں گے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ثَانِىَthāniyaموڑنے والا ہے
    مادہ
    ثني
    اصل لفظ
    ثانِي
    قسمِ کلمہ
    اسم
  2. عِطْفِهِۦʿiṭ'fihiشانے اپنے۔ کندھے اپنے۔ پہلو اپنا
    مادہ
    عطف
    اصل لفظ
    عِطْف
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  3. لِيُضِلَّliyuḍillaتاکہ بھٹکا دے
    مادہ
    ضلل
    اصل لفظ
    أَضَلَّ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تعلیل · فعل
  4. عَنʿanسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  5. سَبِيلِsabīliراستے
    مادہ
    سبل
    اصل لفظ
    سَبِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  7. لَهُۥlahuاس کے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  8. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  9. ٱلدُّنْيَاl-dun'yāدنیا
    مادہ
    دنو
    اصل لفظ
    دُنْيا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  10. خِزْىٌkhiz'yunرسوائی ہے
    مادہ
    خزي
    اصل لفظ
    خِزْى
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. وَنُذِيقُهُۥwanudhīquhuاور ہم چکھائیں گے اس کو
    مادہ
    ذوق
    اصل لفظ
    أَذاقَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  12. يَوْمَyawmaدن
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    يَوْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  13. ٱلْقِيَٰمَةِl-qiyāmatiقیامت کے
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قِيامَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  14. عَذَابَʿadhābaعذاب
    مادہ
    عذب
    اصل لفظ
    عَذاب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  15. ٱلْحَرِيقِl-ḥarīqiجلنے کا
    مادہ
    حرق
    اصل لفظ
    حَرِيق
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

جو اپنی پہلو موڑنے والا بن کر (١) اس لئے کہ اللہ کی راہ سے بہکا دے، اسے دنیا میں رسوائی ہوگی اور قیامت کے دن بھی ہم اسے جہنم میں جلنے کا عذاب چکھائیں گے۔ ٩۔١ثانی اسم فاعل ہے موڑنے والا عطف کے معنی پہلو کے ہیں یہ یجادل سے حال ہے اس میں اس شخص کی کیفیت بیان کی گئی ہے جو بغیر کسی عقلی اور نقلی دلیل کے اللہ کے بارے میں جھگڑتا ہے کہ وہ تکبر اور اعراض کرتے ہوئے اپنی گردن موڑتے ہوئے پھرتا ہے جیسے دوسرے مقامات پر اس کیفیت کو ان الفاظ سے ذکر کیا گیا ہے۔( وَلّٰى مُسْتَكْبِرًا كَاَنْ لَّمْ يَسْمَعْهَا) 31۔لقمان:7) ( لَوَّوْا رُءُوْسَهُمْ) 63۔ المنافقون:5) ( اَعْرَضَ وَنَاٰ بِجَانِبِهٖ) 17۔ الاسراء:83)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan