الحج ⁦۲۲:۷۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۴۱ · پارہ ۱۷

مَا قَدَرُواْ ٱللَّهَ حَقَّ قَدۡرِهِۦٓۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ

Ma qadaroo Allaha haqqaqadrihi inna Allaha laqawiyyun AAazeez

تراجم

انہوں نے اللہ کے مرتبہ کے مطابق اس کی قدر جانی ہی نہیں[1] ، اللہ تعالیٰ بڑا ہی زور وقوت واﻻ اور غالب وزبردست ہے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہی وجہ ہے کہ لوگ اس کی بےبس مخلوق کو اس کا ہمسر اور شریک قرار دے لیتے ہیں۔ اگر ان کو اللہ تعالٰی کی عظمت و جلالت، اس کی قدرت و طاقت اور اس کی بےپناہی کا صحیح صحیح اندازہ اور علم ہو تو وہ کبھی اس کی خدائی میں کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں۔

ان لوگوں نے اللہ کی ٹھیک ٹھیک قدر ہی نہیں پہچانی۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ قوت کا بھی مالک ہے، اقتدار کا بھی مالک۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. مَاmāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  2. قَدَرُوا۟qadarūانہوں نے قدر کی
    مادہ
    قدر
    اصل لفظ
    قَدَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. ٱللَّهَl-lahaاللہ کی
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  4. حَقَّḥaqqaجیسے حق ہے
    مادہ
    حقق
    اصل لفظ
    حَقّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. قَدْرِهِۦٓqadrihiاس کی قدر کا
    مادہ
    قدر
    اصل لفظ
    قَدْر
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  6. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  7. ٱللَّهَl-lahaاللہ تعالیٰ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  8. لَقَوِىٌّlaqawiyyunالبتہ قوت والا ہے،
    مادہ
    قوي
    اصل لفظ
    قَوِيّ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · اسم
  9. عَزِيزٌʿazīzunزبردست ہے
    مادہ
    عزز
    اصل لفظ
    عَزِيز
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

انہوں نے اللہ کے مرتبہ کے مطابق اس کی قدر جانی ہی نہیں (١) اللہ تعالٰی بڑا ہی زور و قوت والا اور غالب و زبردست ہے۔ ٧٤۔١ یہی وجہ ہے کہ لوگ اس کی بےبس مخلوق کو اس کا ہمسر اور شریک قرار دے لیتے ہیں۔ اگر ان کو اللہ تعالٰی کی عظمت و جلالت، اس کی قدرت و طاقت اور اس کی بےپناہی کا صحیح صحیح اندازہ اور علم ہو تو وہ کبھی اس کی خدائی میں کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan